موٹروے پولیس نے شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت کرلی۔


موٹروے پولیس نے کہا کہ ٹکر لگنے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور رکنے کے بجائے فرار ہوگیا۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک کی بھی شناخت کرلی ہے، متعلقہ افراد تک جلد پہنچ جائیں گے۔
موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موٹروے کے اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم واقع کی مزید تحقیقات بھی کررہی ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں رہنما تحریک انصاف شہبازگل نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں،اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا اور یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ میں نے کل ہی کہا تھا کہ کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے ؟ کروا لیں۔ غداری نہیں کروں گا۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔
شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ غداروں کو پتہ ہے کہ خان اور اسکے ساتھی چپ نہیں بیٹھیں گے۔
رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے مزید کہا کہ یہ ہرقیمت پر ہمیں چپ کروانے کی کوشش کریں گے جبکہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے
یاد رہے اس سے قبل سابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑی کو موٹروے پر پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے تھے۔
شہباز گل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ موٹروے پرگاڑی حادثے کا شکارہوئی جس کے دوران میں زخمی ہوا ہوں۔
ان کے ساتھی کا کہنا تھا کہ شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ہٹ کیا، بظاہر یہ حادثہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیش آیا۔
واضح رہے کہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago





