اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نےسیاسی سرگرمیوں میں کمی کردی ہے،سیاسی وسماجی حلقوں کے لوگ ان کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں، جس پر وزیراعظم نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں ہیں، وزیراعظم نے اپنی نئی تصویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، تصویر میں دیکھا جاسکتا کہ وزیراعظم عمران خان سفید لباس زیب تن کیے کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں ، تصویر کے کیپشن میں وزیر اعظم نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ان کا کہناتھا کہ ’میں نیک خواہشات اور دعاؤں کے لیے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘
View this post on Instagram
یادرہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں، معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے ٹویٹ کرتے تصدیق کی۔ ٹویٹ میں زلفی بخاری نےوزیراعظم اور ان کی اہلیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ان کاکہناتھا کہ اللہ پاک وزیر اعظم اور خاتون اول کا جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے بارے یہ خبر میڈیا پر سامنے آئی تھی کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں،معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔ وزیر اعظم حکومتی سرگرمیاں گھر سے جاری رکھیں گے، وزیراعظم اہم اجلاسوں کی صدارت ویڈیو لنک سے کریں گے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم 23 مارچ کی پریڈ میں شرکت نہیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان اپنے تمام امور اور میٹنگز گھر سے ویڈیو کال پرکام جاری رکھیں گے۔
رہنما ق لیگ و رکن قومی اسمبلی سالک حسین نے ٹویٹرپرٹویٹ کیا، ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جلدصحت یابی کیلئےدعاگوہیں ،قوم کورونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیں،وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کریں۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 19 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 14 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 16 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 19 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل





