عدالت نے احمد اویس کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے طور پر کام کرنے کی اجازت دیدی۔


لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے احمد اویس کو بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کام کرنے کی اجازت دیدی ، عدالت نے حکم دیا کہ لکھ کر دیں کہ احمد اویس کوذ مہ داریاں پوری کرنے سے نہیں روکا جائے گا۔
لاہور ہائیکورٹ میں احمداویس کوبطورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کام سےروکنےکیخلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس امیر بھٹی نے کی ، عدالت نے سیکرٹری قانون کوعہدے سے ہٹائے جانے کا آرڈر پیش کرنے کا حکم دیا ۔ دوران سماعت اویس احمد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گورنرنےایڈووکیٹ جنرل پنجاب کےعہدےپرتقرری کی،گورنر پنجاب ہی عہدےسےہٹانےکااختیاررکھتےہیں، محکمہ قانون نے 4 بارکام سےروکنےکانوٹیفکیشن جاری کیا،حتمی فیصلےتک انتظامی امورسےروکنےکاحکم معطل کیاجائے۔
احمد اویس کی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو زبردستی آفس سے نکالا گیا،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے آفس کو تالے لگا دئیے گئے۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ کےپاس یہ اختیارنہیں کہ کسی کوکام سےروک سکیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت کی معاونت کےلیے پیش ہوں گے،عدالت نے اس کیس میں بطور معاون طلب کیا ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تب ہی آئے جب انہیں بلایا گیا،آپ کا حق نہیں بنتا کہ انکی جگہ ذمہ داری نبھائیں، اس سسٹم کو اچھا بنائیں، چلنے دیں، کل کو آپ کو بھی سامنا کرناا پڑے گا، جس جگہ سے آپ آتے ہیں تو اس سے جانا بھی ہوتا ہے، میں نے کبھی یہ تنازعے نہیں دیکھے اب شروع ہوچکے ہیں۔
عدالت نے احمد اویس کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے طور پر کام کرنے کی اجازت دیدی۔

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- a day ago

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی پر بات چیت
- 7 minutes ago

پاکستان مخالف افغان-بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، جعلی AI ویڈیوز کا استعمال
- 16 minutes ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- a day ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- a day ago

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 45 سے زائد ہلاک
- an hour ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- a day ago

چین نے پاک افغان جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کر دیا
- an hour ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- a day ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- a day ago