Advertisement

امریکی صدر جوبائیڈن کی صدر مملکت عارف علوی کو یومِ پاکستان کی مبارکباد

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے صدر مملکت عارف علوی کو یومِ پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان-امریکہ پارٹنرشپ علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ مقصد پر مبنی ہے، پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مستقبل میں مضبوط بنائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 24th 2021, 2:13 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلا ت کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے عہدے سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ پاکستانی قیادت سے رابطہ کیا ہے کہ اور اپنے پاکستانی ہم منصب عارف علوی کو خط لکھ کر یوم پاکستان کی خصوصی مبارکباد دی ہے ،خط میں امریکی صدر کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان امریکا پارٹنر شپ علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ مقصد پر مبنی ہے ، افغانستان میں قیام امن اور کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے،ماحولیاتی تبدیلی اور مشترکہ چیلنجز پر قابوپانے کے لیے بھی تعاون جاری رہے گا،ہم پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مستقبل میں مضبوط بنائیں گے۔ 

واضح رہے کہ ملک بھر میں 81 واں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔23 مارچ کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔یوم پاکستان کے تاریخ سازدن کے آغاز پاک فوج کی جانب سے توپوں کی سلامی سے ہوا، لاہور اور پشاور میں21،21 توپوں کی سلامی کے ساتھ یوم پاکستان کا آغاز ہوا۔ لاہور میں محفوظ شہید گیریژن میں یہ سلامی دی گئی۔ اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر- اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Advertisement
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 21 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • ایک دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • ایک دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 3 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 19 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
Advertisement