اسلام آباد: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں نجی شعبے کو کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دینے پراعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں حکومتیں شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کررہی ہیں، پاکستان واحدملک ہےجس نے نجی شعبے کو ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دی، اس اقدام سے کرپشن کا نیا دروازہ کھلے گا۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی وائس چیئرپرسن جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے کورونا ویکسین سے متعلق وزیراعظم کو خط لکھا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ وفاقی کابینہ نے روسی ویکسین اسپوٹنک کی 2 خوراکوں کی قیمت 8 ہزار449 روپے مقرر کی ہے۔خط میں کہا گیا کہ چینی کورونا ویکسین کے فی انجکشن کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر کی گئی ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے خط میں کہا گیا کہ دنیا میں حکومتیں کورونا ویکسین عوام کو مفت فراہم کررہی ہیں، پاکستان پہلا ملک ہے جس نے ویکسین نجی اداروں کو درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔
خط میں کہا گیا کہ کابینہ کی روسی ویکسین کی منظور کردہ قیمت عالمی قیمت سے 160 فیصد زائد ہے، پڑوسی ملک بھارت میں اسپوٹنک کی قیمت 1500 پاکستانی روپے بنتی ہے۔جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے خط میں کہا کہ عالمی مارکیٹ سے 150 فیصد زیادہ قیمت پر فروخت اوورچارجنگ کا سنجیدہ ایشو ہے۔خط میں کہا گیا کہ ویکسین کی خریداری کی شفافیت کے لیے تمام حکومتوں کو خط لکھا ہے، جس میں پانچ چیزوں کو یقینی بنانے کا کہا ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے خط میں کہا گیا کہ کورونا ویکسین کی خریداری کی تمام تر تفصیلات عوامی سطح پر جاری کی جائیں۔
خط کے متن کے مطابق جن 5 چیزوں کو یقینی بنانے کا کہا ہے اُن میں پہلا نکتہ کس حکومت کو کونسی ویکسین کی ضرورت ہے؟، دوسرا نکتہ کس ویکسین کی کتنی خوراکوں کو یقینی بنایا گیا ہے؟۔تیسرا نکتہ یہ ہے کہ آپ کے ملک میں ویکسین کب تک پہنچے گی اور ہر ایک کو کب تک دستیاب ہوگی، چوتھا نکتہ حکومت ایک ویکسین کی خوراک کتنے میں خرید رہی ہے اور پانچواں نکتہ کیا حکومت نے ایک ایسی ویب سائٹ بنائی ہے جس پر ویکسین کی خریداری مالی وسائل اور خریداری کے کنٹریکٹس کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے خط میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نجی اداروں کے ذریعے ویکسین کی خریداری کی پالیسی پر نظرثانی کریں۔خط کے متن کے مطابق کرپشن امکانات کوختم کرنے کے لیے نجی اداروں کے ذریعے ویکسین خریداری کی پالیسی کو منسوخ کیا جائے۔

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 2 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 3 دن قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 2 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 19 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 2 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 19 گھنٹے قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- ایک دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 2 دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 2 دن قبل



