جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا مانسہرہ میں میڈیکل کالج کے قیام اور ایک ارب روپے کے پیکج کا اعلان

مانسہرہ: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے مانسہرہ میں میڈیکل کالج کے قیام، ایک ارب روپے کے پیکج اور ہزارہ کے لیے الگ الیکٹرک کمپنی کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کا مانسہرہ میں میڈیکل کالج کے قیام اور ایک ارب روپے کے پیکج  کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق انہوں نے مانسہرہ میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ موٹروے پر سفر کرتے وقت ہر طرف ہر پہلو پر نواز شریف کو یاد کیا، سی پیک کے تحت عظیم منصوبے نواز شریف کے دور میں بنے، آج موٹروے دیکھ کر احساس ہوا کس طرح نواز شریف نے ملکی ترقی کیلئے محنت کی۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں مجبوراً پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا، پورے خیبر پختونخوا میں سستا آٹا فراہم کریں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی اپنے صوبے میں عوام کو سستا آٹا فراہم کریں، خزانہ خالی کر کے وہ شخص چلا گیا۔

 ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے مانسہرہ میں میڈیکل کالج کے قیام، ایک ارب روپے کے پیکج اور ہزارہ کے لیے الگ الیکٹرک کمپنی کے قیام کا اعلان کیا۔

 
 

پاکستان

سعودی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ، وزیر اطلاعات

وزیراعظم نے سعودی وزراء اورمختلف مالیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ اعلی سطح کی بارہ ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان میں اقتصادی بحالی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی  وفد جلد  پاکستان کا دورہ کرے گا ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد : اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اﷲ تارڑنے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ کامیاب رہا ۔

 آج (جمعرات) کواسلام آباد میں وزیرقانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب سے اچھی خبریں موصول ہونے والی ہیں  ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے سعودی وزراء اورمختلف مالیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ اعلی سطح کی بارہ ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان میں اقتصادی بحالی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز کی گئی ، عطاء اﷲ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم نے ایک ماہ کے اندر سعودی ولی عہد سے دو مرتبہ ملاقات کی۔

انہوں نے کہاکہ کاروباری افراد اورسرمایہ کاروں پر مشتمل سعودی اعلی وفد چند روز میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے جامع لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : 

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ وفاقی ریونیو بورڈ میں اصلاحات متعارف کرانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ پارلیمنٹ نے پہلی بار ٹیکس ٹربیونلز اور محصولات سے متعلق مقدمات کیلئے ایک قانون منظورکیا ہے جس سے ان مقدمات کو نمٹانے کا عمل تیز ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آفیشل گانا ریلیز کردیا

ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ”آؤٹ آف دس ورلڈ“ میں کیربین سپرا سٹار کیز ڈیفلتھرز اور شان پال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کا آفیشل گانا ریلیز کردیا

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل گانا ریلیز کردیا۔

ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ”آؤٹ آف دس ورلڈ“ میں کیربین سپرا سٹار کیز ڈیفلتھرز اور شان پال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانے میں اسٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ، سابق کیربین بلے باز کرس گیل، علی خان، شیونارائن چندرپال اور دیگر لوکل کیربین کرکٹ اسٹار بھی موجود ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا جبکہ روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل آئیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں کاٹھور، گڈاپ، ملیر اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر تھی اور زلزلے مرکز ملیر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلہ پیمامرکز نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 52 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll