اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔


وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں دوران سفرخاتون سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات پر سلمان صوفی کی سربراہی میں پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز نے خواتین مسافروں کی حفاظت کے لیے ریلوے سکیورٹی کے طریقہ کار میں تبدیلیاں تجویز کی ہیں ۔
اسٹریٹجک ریفارمز کے تحت یہ تجویز کیا گیا ہے کہ لیڈی ریلوے پولیس فورس کے اہلکاروں کی ٹیمیں ٹرین اسٹیشنوں پر تعینات کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ خاتون مسافروں کی رہنمائی اور سیکورٹی کے لیے “سفر سہیلی” موبائل ایپ لانچ کی جائے گی جبکہ پرنٹ شدہ ٹکٹوں پر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایات ہوں گی اور ساتھ ہی ٹکٹوں پرایمرجنسی نمبر بھی پرنٹ کیا جائے گا ۔
طویل سفر کے لیے ریلوے اسٹیشنوں پر ایل آر پی ایف کے عملے (ایک لیڈی سب انسپکٹر اور 2 لیڈی کانسٹیبل) کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اور ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد کے مطابق ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا اور ٹرینوں میں ایمرجنسی SOS بٹن نصب کیے جائیں گے۔
مزید براں پاکستان کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر پوسٹرز، پمفلٹ، ہینڈ بلز اور اعلانات کے ذریعے خواتین کی حفاظت کے لیے باقاعدہ آگاہی پروگرام فوری طور پر منعقد کیے جائیں، اسے الیکٹرانک طور پر بھی نشر کیا جائے۔
اس کے علاوہ وڈیو سرویلنس سسٹم (VSS) کی تنصیب تمام ریلوے اسٹیشنوں پر حساس مقامات پر نصب کی جائے گی ۔ سی سی ٹی وی کیمرے ہر بوگی میں (کوریڈورز میں نصب کئے جائیں گے ، اس کے علاوہ فیس ریکگنشن کیمرہ ایپ ایپ تیار کی جائے گی جو چہرے کی شناخت کے ذریعے مجرموں اور ان کے سابقہ ریکارڈ کو ٹریس کر سکتی ہے۔
اس بات کو یقینی بنایا جاےگا کہ آؤٹ سورس ٹرینوں کا ٹھیکہ دینے سے پہلے، تعینات تمام نجی ملازمین کے کردار کی متعلقہ ایجنسیوں/خصوصی شاخ سے کلیئرنس حاصل کی جائے ۔
مزید براں پرائیویٹ کمپنیوں کو پہلے سے دیے گئے معاہدوں کا جائزہ لیا جائے گا اور تعینات تمام نجی ملازمین کے کردار کی جانچ متعلقہ ایجنسیوں/خصوصی یونٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ ساتھ ہی تمام ٹرینوں میں کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے۔

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 9 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 10 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 12 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 7 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 13 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 12 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago






