جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کا راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راہداری ضمانت کے لئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کا راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف  عمران خان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس واپس روانہ ہوگئے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے دائر راہداری ضمانت کی درخواست فوری سماعت کے لئے منظور  کرلی ہے۔

عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کچھ دیر میں سماعت کریں گے ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ درخواست کی سماعت کے لئے عمران خان دوبارہ پشاور ہائیکورٹ جائیں گے۔

یاد رہے عمران خان پر 25 مئی کےلانگ مارچ پراسلام آباد کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں ، مقدمات میں عمران خان کے علاوہ اسد عمر،شیریں مزاری،زرتاج گل ، خرم نواز، شاہ محمودقریشی ،علی امین گنڈا پور کا نام بھی نامزد کیا گیا تھا۔

مقدمات اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی ،آبپارہ تھانہ ،ترنول، کوہسار، بھارہ کہو، تھانا رمنا، سیکرٹریٹ ، لوہی بھیر میں درج کئے گئے جبکہ متعدد تھانوں میں 2 مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔

مقدمات میں راستوں کی بندش، کارسررکار مداخلت ،پولیس اہلکاروں پرحملہ ،املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

 

علاقائی

"ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے اسموگ میں کمی ہوئی ہے، مریم اورنگزیب

مشرقی ہواؤں کے رخ میں  تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سموگ کی شرع میں کمی واقع ہوئی ہے ،مریم اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

"ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے اسموگ میں کمی ہوئی ہے، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ میں  تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سموگ کی شرع میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

پنجاب میں سموگ کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو کئے جانے والے اقدامات اور تمام اداروں کے کردار سے پنجاب کو سموگ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی،

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں "ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں اسموگ کی صورتحال میں بہتری ہو گی، ان کا مزید کہنا تھا صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ سے بچاؤ کیلئے آپریشن پوری قوت سے جاری ہے، جبکہ لاہور میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کے داخلے پربدستور پابندی عائد ہے ۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ  اسموگ پھیلانےوالے ذرائع کے تدارک کی بھرپور کوششیں جاری رہیں گی،اسموگ سے بچاؤ کے لیے ہر شہری کاتعاون لازمی ہے،اسموگ خاتمے کیلئے کردار ادا کرنیوالا ہر ادارے کاافسر اورعملے کا فرد ہیرو ہے،مشکل فیصلے عوام کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کیلئے کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیرضروری گھروں سے نہ نکلیں اور ماسک پہنیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کی طبیعت ناساز ، ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر

نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس اب کل ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی طبیعت ناساز  ، ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر

وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز، نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دوپہر ڈھائی بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس اب کل ہو گا ، اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، اہم وفاقی وزراء اور دیگر ارکان شرکت کریں گے۔

اجلاس میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات بالخصوص امنِ عامہ ، انسداد دہشتگردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتِ حال سمیت صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی موٗثر شیئرنگ پر غور کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان

اسموگ کی شدت میں کمی اورایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آنےکےبعد تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان

اسموگ میں کمی اور ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کے بعد راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

راولپنڈی ڈویژن میں اسموگ کی شدت میں کمی اورایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آنےکےبعد تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کر لیا گیا، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق 19 نومبر سے راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔

کمشنر راولپنڈی نےایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کےپیش نظرتعلیمی ادارےکھولنےکی سفارش کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll