پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی راہداری ضمانت 3 ہفتے کیلئے منظورکرلی ۔


تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر چیف جسٹس قیصر رشید نے سماعت کی ، اس سلسلے میں سابق وزیراعظم عدالت میں پیش ہوئے۔
بعدازاں ہائیکورٹ نے عمران خان کی 3 ہفتے کیلئے راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔
یاد رہے عمران خان پر 25 مئی کےلانگ مارچ پراسلام آباد کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں ، مقدمات میں عمران خان کے علاوہ اسد عمر،شیریں مزاری،زرتاج گل ، خرم نواز، شاہ محمودقریشی ،علی امین گنڈا پور کا نام بھی نامزد کیا گیا تھا۔
مقدمات اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی ،آبپارہ تھانہ ،ترنول، کوہسار، بھارہ کہو، تھانا رمنا، سیکرٹریٹ ، لوہی بھیر میں درج کئے گئے جبکہ متعدد تھانوں میں 2 مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔
مقدمات میں راستوں کی بندش، کارسررکار مداخلت ،پولیس اہلکاروں پرحملہ ،املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 4 days ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 2 days ago

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 4 days ago

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 2 days ago

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 5 days ago

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 5 days ago

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 4 days ago

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 4 days ago

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 2 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 2 days ago





