ملک کے 3 ٹکڑوں کا خواب دیکھنے والی جماعت کے 300 ٹکڑے ہونے چاہئیے : مریم نواز
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیان پر پوری قوم میں غصے کی لہر ہے، ملک کے 3 ٹکڑوں کا خواب دیکھنے والی جماعت کے 300 ٹکڑے ہونے چاہئیے۔


تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا ، پی ٹی آئی کے 300 ٹکڑے ہونگے ، پوری قوم نے عمران خان کے بیان کا نوٹس لیا ہے قوم میں غصہ ہے، عمران خان بتائيں یہ تین ٹکڑوں والا نظریہ کس نے آپ کو دیا ہے، یہ کس کا نظریہ ہے ؟ کیا یہ نظریہ آپ کو زیڈ گولڈ اسمتھ نے دیا ہے یا اسرائیل نے دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ دماغی ماہرین کا بورڈ عمران خان کا ذہنی اور نفسیاتی معائنہ کرے، اقتدار کے چلے جانے پر عمران خان حواس کھوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ دماغی، نفسیاتی امراض کے ماہرین کا عمران خان کے لیے ایک بورڈ بنائے، یہ پاکستان کے لئے دی گئی قربانیوں کی توہین کی ہے ، اقتدار تو اس کا کبھی تھا ہی نہیں، عمران خان اقتدار کے شروع کے 30 دن میں ناکام ہوا اور اب اقتدار چلے جانے کے بعد 30 دن میں پھر بے نقاب ہوا۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو کیا حق ہے کہ ایٹمی پروگرام پر بات کرے، عمران خان کا پاکستان کے ایٹمی پروگرام میں کیا کردار ہے ؟ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید ہوئے، بے نظیر شہید ہوئیں لیکن آواز آئی پاکستان کھپے۔
نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ عمران خان نے ماضی میں بھی کہا تھا کہ پاکستان کو ایٹمی پروگرام کی ضرورت نہیں، عمران خان کو کیا حق ہے کہ ایٹمی پروگرام پر بات کرے ، ملک کے ایٹمی پروگرام میں اس کا کیا کردار ہے ؟ اگر آپ نے افواج پاکستان کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی تو سب سے پہلے محب وطن پاکستانیوں سے نمٹنا ہوگا ۔ آج آپ عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں کہ میرا لانگ مارچ نہیں ہو پا رہا میری مدد کرو، ادارے کے سپہ سالار آپ کیساتھ کھڑے تھے تو صحیح فیصلہ ہے، آج اگرسپہ سالار آئین کیساتھ کھڑے ہیں تو میر جعفر اور میر صادق ہو گئے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کہتےہیں جہاد کیلئے نکلو لوگوں نے دیکھا جہاد ہیلی کاپٹر میں لٹکا ہوا تھا، عمران خان اپنی جماعت کو اور کارکنوں کو دھوکہ دیکر بنی گالہ چلےگئے، کوئی ایک شخص بتا دیں جس کیساتھ عمران خان نے وفا کی ہو، اپنے آپ کو انقلابی لیڈر کہنے والا ضمانتی لیڈر ہے۔
مریم نواز نے بتایا کہ ہم نے کئی بار اقتدار کھویا،اللّٰہ نے پھر اقتدار دیا، یہ شخص اقتدار میں رہتے ہوئے ملک کیلئے تباہی تھا، جب یہ اقتدار میں تھا تو کسی نے سوموٹو نوٹس نہیں لیا، یہ چاہتا تو قوم کی تقدیر بدل سکتا تھا۔

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 4 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 5 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 5 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 3 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago





