پاکستان
چئیر مین نیب ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا
مگر آج آرڈیننس کی مدت ختم ہوتے ہی چئیرمین نیب کی کرسی بھی خالی ہو جائے گی۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے چار سال آٹھ ماہ بعد اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔
جمعرات کو نیب کے ایک اہل کار نے تصدیق کی کہ اپنے عہدے اور اس کے بعد نیب ترمیمی آرڈیننس کی معیاد ختم ہونے کے بعد جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے چارج چھوڑ دیا۔
انہوں نے جمعرات کو نیب کے افسران اور اہلکاروں سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔
جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال اپنی مدت اکتوبر 2021 میں پوری کر چکے تھے مگر پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک متنازع آرڈیننس کے ذریعے نئے چیئرمین کی تعیناتی تک ان کے کام جاری رکھنے کی گنجائش نکالی تھی۔
مگر آج آرڈیننس کی مدت ختم ہوتے ہی چئیرمین نیب کی کرسی بھی خالی ہو جائے گی۔
موجودہ چیئرمین نیب کی تعیناتی پاکستان پیپلز پارٹی کی مشاورت سے مسلم لیگ نواز کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 8 اکتوبر 2017 کو کی تھی۔ پھر وہ وقت بھی آیا کہ جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال ہی کے دور میں شاہد خاقان عباسی پر نیب کیس بنا اوروہ گرفتار بھی ہوئے۔
جسٹس جاوید اقبال کون ہیں؟
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سپریم کورٹ کے سابق جج ہیں۔ وہ اپنے کیرئیر کے بیشتر دورانیے میں تنازعات کا شکار رہے۔ وہ سپریم کورٹ کے ان ججوں میں شامل تھے جنہوں نے سابق فوجی ڈکٹیٹر صدر پرویز مشرف کے پہلے پی سی او عبوری آئینی حکم نامے کے تحت حلف اُٹھایا تھا۔
واضح رہے کہ سابق فوجی آمر کے دور میں مارچ سنہ 2007 میں اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر ہونے کے بعد اُنہیں پاکستان کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا جسے انہوں نےقبول کر لیا تھا۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سپریم کورٹ کے اس بینچ کی سربراہی بھی کر رہے تھے جس نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو وردی میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق درخواستوں کے بارے میں حکم دیا تاہم اس کے ساتھ یہ شرط بھی لگا دی کہ جب تک پرویز مشرف اپنی وردی نہیں اتاریں گے (جس کا اُنہوں نے قوم سے خطاب کے دوران وعدہ کیا تھا) اس وقت تک الیکشن کمیشن ان انتخابات کا اعلان نہیں کرے گا۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اس سات رکنی بینچ کا حصہ تھے جس نے جنرل مشرف کی جانب سے نومبر2007 میں لگائی گئی ایمرجنسی کے بعد اسی رات یہ حکم جاری کیا تھا کہ انتظامیہ ان احکامات کو تسلیم نہ کرے۔
بطور چئیرمین نیب کون سے تنازعات کا شکار ہوئے؟
اکتوبر 2017 کو اپنا عہدہ سنبھالنے کے چند ہی ماہ بعد چیئرمین نیب کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ایک غیرمعروف لکھاری کے اخباری کالم پر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور دیگر شخصیات کے خلاف 4.9 ارب ڈالر کی رقم انڈیا بھجوانے کی شکایات کا نوٹس لیا اور باقاعدہ نیب کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ کالم نگار نے جھوٹا الزام عائد کیا تھا جس کی بنیاد ورلڈ بینک کی مائیگریشن ریمیٹنس بک 2016 سے غلط اقتباس تھا جو اس مفروضے پر مبنی تھا کہ انڈیا سے پاکستان آنے والے مہاجرین انڈیا رقم واپس بھیجتے ہیں۔
بعد میں نواز شریف کے لیگل نوٹس پر نیب کو وضاحت کرنا پڑی اور ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم نے ایک ٹی وی شو میں تسلیم کیا کہ نواز شریف کے خلاف انڈیا رقم بجھوانے کا الزام جھوٹا تھا۔
اس کے بعد صحافی جاوید چوہدری نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کے انٹرویو کی روداد اپنے کالم میں لکھی، جس میں اس وقت کی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف کرپشن کیسز پر بات کی گئی تھی۔
بعد میں قومی احتساب بیورو کی جانب سے اس انٹرویو کی تردید جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے بیانات درست نہیں اور کالم میں حقائق کو مسخ کرکے پیش کیا گیا ہے۔
مئی 2019 میں چئیرمین نیب ایک بار پھر بڑے تنازع کا شکار ہوئے جب ایک مقامی ٹی وی نے ان کی ایسی ویڈیو اور آڈیو نشر کی جس میں مبینہ طور پر ان کو ایک سائلہ خاتون سے نازیبا گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو سکینڈل نے بھی روایتی اور سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا اور تاہم حکومت نے اس ویڈیو کا فرانزک آڈٹ نہیں کروایا۔
نیب ترجمان نے ٹی وی چینل پر چیئرمین نیب کے حوالے سے نشر ہونے والی ویڈیو کے بعد اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی، من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈہ قرار دیا تھا۔
نیب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے یہ خبر بلیک میلنگ کر کے نیب ریفرنس سے فرار کا راستہ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس خبر کے پیچھے بلیک میلرز کا ایک گروپ ہے اور اس عمل کا مقصد ادارے اور چیئرمین نیب کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے۔
چئیرمین نیب کو اس وقت کی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر کیس بند کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان کے دور میں لاہور میں اساتذہ کو ہتھکڑیوں میں لانے کی ویڈیو پر بھی خاصی تنقید ہوئی تھی۔
گزشتہ برس نومبر میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ نیب کی جانب سے 821 ارب روپے کی ریکوری کی گئی جب کہ قومی خزانے میں صرف 6.5 ارب روپے جمع کرائے گئے ہیں۔
ٹیکنالوجی
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس سے آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے
ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کی جانب سے یوٹیوبرز کیلئے آمدنی کا نیا ذریعہ متعارف کرایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کی مدد سے یوٹیوبرز اب لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیولز ایک نئی ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے صارفین اپنے پسندیدہ کونٹینٹ کریئٹرز کو بطور تحفہ بھیج سکتے ہیں۔
یوٹیوب کے مطابق جب دیکھنے والے جیولز کا استعمال کرتے ہوئے تحائف بھیجیں گے تواس سے تخلیق کاروں کو فائدہ پہنچے گا، 1 روبی کی قیمت 1 امریکی سینٹ اور 100 روبی 1 ڈالر کے برابر ہوں گے۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اگلے 3 ماہ تک تخلیق کار جیولز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کر سکیں گے۔
کونٹینٹ کریئٹرز کو یہ تحفہ صرف اس وقت مل سکے گا جب وہ یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کریں گے اور صارفین ان موبائل ایپ کے ذریعے جیولز بھیج سکیں گے۔
فی الحال مذکورہ فیچر صرف امریکی صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہےمگر جلد ہی اسے بعد دیگر ممالک میں صارفین کے لیے بھی لانچ کیا جائے گا۔
پاکستان
وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب
اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پرایپکس کمیٹی کا اجلاس کل بلایا، ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے، اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔
اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے، انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔
دنیا
مس یونیورس 2024 کا تاج ڈنمارک کی حسینہ نے جیت لیا
فائنل امیدواروں میں سے ڈنمارک کی 21 سالہ ’وکٹوریہ کجر تھیل ویگ‘ کو مس یونیورس 2024 قرار دیا گیا
مس یونیورس 2024 کا تاج ڈنمارک کی حسینہ نے جیت لیا۔
View this post on Instagram
ہفتہ کی شب میکسیکو سٹی میں سالانہ مقابلہ حسن کے فائنل مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی، مقابلے کا آغاز جمعرات کو ہوا تھا جس کے بعد 120 حسیناؤں میں سے 30 کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ بعد ازاں پانچ فائنل امیدواروں میں سے ڈنمارک کی 21 سالہ ’وکٹوریہ کجر تھیل ویگ‘ کو مس یونیورس 2024 قرار دیا گیا، وہ یہ مقابلہ جیتنے والی پہلی ڈینش حسینہ ہیں۔
View this post on Instagram
نائیجیریا کی چیڈیما ایڈیٹشینا دوسرے، میکسیکو کی ماریا فرنینڈا تیسرے اور تھائی لینڈ کی سچتا چوانگسری چوتھے نمبر پر رہیں۔وینزویلا کی 28 سالہ الیانا مارکیز پیڈروزا (جو ایک ماں بھی ہیں) نے پانچویں پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کی، جبکہ مالٹا کی بیٹریس نجویا پہلی خاتون بن گئیں جو چالیس سال سے زائد عمر میں گرینڈ فائنل تک پہنچیں۔
یاد رہے کہ اس سال مس یونیورس کی 72 سالہ تاریخ میں پہلی بار 28 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو بھی مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔ مس یونیورس آرگنائزیشن نے مقابلہ حسن کیلئے عمر کی حد، حاملہ خواتین یا ماؤں اور یا شادی شدہ خواتین پر پابندی کو گزشتہ سال ختم کردیا تھا۔
مقابلے میں بیلاروس، اریٹیریا اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک نے پہلی بار شرکت کی۔
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
تجارت 2 دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا