سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لانگ مارچ کے لیے پیشگی درخواست واپس کردی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کی۔


اعتراض میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے، درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا گیا۔
اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں متعقلہ فورم سے رجوع کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی، درخواست کے پیرا 4، 5، 12 اور 14 میں متنازع معاملات کو اٹھایا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت حکم دے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں پر امن احتجاج اور اجتماع کی اجازت دی جائے۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، صوبائی ہوم سیکریٹریز کو فریق بنایا گیا۔
اسد عمر کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ احتجاج کے راستے میں کسی شہر میں رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں، پی ٹی آئی کے کسی کارکن اور رہنما کو گرفتار یا اس پر تشدد نہ کیا جائے۔
درخواست کے متن میں مزید کہا گیا تھا کہ کارکنان کے گھروں پر چھاپے نہ مارے جائیں اور احتجاج اور دھرنے میں شرکت کرنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔
.jpg&w=3840&q=75)
شہریوں کے لیے خوشخبری،ملک میں4تعطیلات ایک ساتھ،مگر کب ہونگی؟
- ایک گھنٹہ قبل

یوم استحصال کشمیر،قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف دو مذمتی قراردادیں منظور، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی
- 3 گھنٹے قبل

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث انٹرنیشنل ڈائمنڈ لیگ سے باہر
- 4 گھنٹے قبل

حکومت سندھ کا چینی اور چاول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن، 13 ہزار تھیلے برآمد
- ایک گھنٹہ قبل

قومی اسمبلی : بھارت کے 5 اگست کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کیخلاف قرارداد متفقہ طور پرمنظور
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں گزشتہ ہفتےملیریا کے ایک ہزار 374 نئے کیسز رپورٹ
- 4 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے سینیٹ وقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سمیت 9 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس کلیکشن میں بہتری قابل اطمینان اور خوش آئند ہے، وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کی اپوزیشن کو 26 ویں آئینی ترمیم پرمذاکرات کی دعوت
- 3 گھنٹے قبل

چینی بحران: قیمتوں میں اضافہ سےاشیائے ضروریات زندگی مہنگی
- 3 گھنٹے قبل

نامور اداکارہ و ہدایت کارہ، فن کی درخشاں علامت ،شمیم آرا کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے
- ایک گھنٹہ قبل

ایران کے جنوبی صوبے کرمان میں 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل