جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنا چاہتے ہیں : وزیراعظم 

اسلام آباد: وزیراعظم  شہباز شریف نے  پاکستان اور ترکی کے  تعلقات کومزید  مضبوط اور مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو مزید  مضبوط اور مستحکم کرنا چاہتے ہیں : وزیراعظم 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترک سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  پاک ترک دوستی صدیوں  پر محیط ہے ، پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنا چاہتے ہیں ،  ترکی کے دوست ہمارے دوست، ترکی کے دشمن ہمارے دشمن ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ  پن بجلی کے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں ، پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں پر غور کررہے ہیں،  سی پیک، ون بیلٹ روڈ خطے کی ترقی کا اہم پروجیکٹ ہے، پاکستان ،چین اور ترکی ون بیلٹ منصوبے میں شراکت داری سے اہم کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔

انٹرویو میں وزیراعظم شہبازشریف  نے مزید کہا کہ ترک صدر کے ساتھ بات چیت کا دور انتہائی مثبت رہا ، ہمسایہ  ممالک کے ساتھ معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ  یوکرین مسئلے کا حل بھی بات چیت سے ہی ممکن ہے، گزشتہ 60 سال سے اسرائیلی فورسز فلسطینوں پر ظلم روا رکھے ہوئے ہیں، کشمیریوں اور فلسطینوں کے حقوق کی جدوجہد میں انکے ساتھ کھڑے ہیں ، جب تک کشمیریوں اور فلسطینوں کو حقوق نہیں مل جاتے، خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، دنیا میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا، مسلمانان برصغیر نے روز اول سے ہی تحریک خلافت کی حمایت کی ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی قانونی اور آئینی طریقے سے ہوئی ہے، حکومت کی تبدیلی تحریک عدم اعتماد سے ہوئی جو کہ آئینی راستہ ہے، معاشرے کے کمزور طبقے کی سبسڈی کے ذریعے مدد کررہے ہیں۔

موسم

اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر

لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر

 لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج  دوسرے نمبر پر ہے، پہلے پر بھارتی دارالحکومت دہلی ہے۔

لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی،سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح1398ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1324 تک جا پہنچا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 1210 جبکہ غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 850 ریکارڈ کیا گیا۔

بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے  پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے  ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے، جبکہ گرین لاک ڈاؤن کو مزید سخت کر دیا گیاہے اور سکولوں، کالجزاور یونیورسٹیوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

دوسری طرف سموگ کے باعث لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی، ہیوی ٹریفک کے لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، دونوں شہروں میں اینٹوں کے بھٹوں اور فرنس انڈسٹری کے کام پر بندش ہوگی۔

دوسری طرف لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس میں 4 بجے تک ڈائننگ کی اجازت ہوگی، جبکہ  4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

عالمی یوم برداشت  ہر سال اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اس دن کی  منظوری  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 16 نومبر1996 کو دی اور پہلی مرتبہ یہ دن  2005 میں منایا گیا۔

بنیادی طور اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت، صبر و تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے منفی اثرات سے  لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔

رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے۔

اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خصوصاً اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور منافرت کی روک تھام اور اس پر سزا کی ضرورت کو بھی اجاگر کریں گی۔

اس دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ  لوگوں کو ایک دوسروں کے مذہب ،عقائد اور حقوق کا احترام کرنا سکھایا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرت مثبت رہے ،آئی ایم ایف

پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرت مثبت رہے ،آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ معاشی امور پر پاکستانی حکام سے بات چیت مثبت رہی ہے۔

آئی ایم ایف کی جاب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان سے 12 تا 15 نومبر تک مشن چیف  نیتھن پورٹر کی سربراہی میں مذاکرات ہوئے جس میں وفاقی حکومت کے ساتھ صوبائی حکومتوں سے بھی بات چیت ہوئی اور مذاکرات میں نجی شعبوں کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے، اہداف پرسختی سے عمل درآمد سے عوام کے معیار زندگی  کو بہتر بنایا  جا سکتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ حکومت ٹیکس نہ دینے والے شعبہ سے ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے پرعزم ہے سماجی تحفظ اور ترقی میں صوبوں کے کردار کو بڑھانے پربھی بات چیت ہوئی، جبکہ پاکستان میں توانائی کی اصلاحات اور توانائی کے چیلنجز پر خصوصی بات چیت کی گئی۔

اعلامیے  کے مطابق حالیہ بات چیت آئی ایم ایف کی ششماہی جائزہ کے لیے کی گئی، مذاکرات میں معاشی اصلاحات، معاشی پالیسیز اور معاشی ترقی کے لیے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، وفد کا  کہنا تھا کہ پاکستان حکام سے مذاکرات پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف کا وفد آئندہ سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں پھر پاکستان آئے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll