پاکستان اور بھارت سمیت جوہری طاقتوں کے پاس موجود ایٹمی ہتھیاروں کی رپورٹ جاری
آئندہ 10سال میں جوہری ہتھیاروں میں مزید اضافے کا امکان ہے جو تشویشناک امر ہے ۔


سٹاک ہوم: سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری) نے پاکستان اور بھارت سمیت جوہری طاقتوں کے پاس موجود ایٹمی ہتھیاروں کی رپورٹ جاری کردی۔
سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا جوہری ہتھیاروں کے نئے دور کی جانب بڑھ رہی ہے،روس، یوکرین جنگ کےباعث دنیا بھرمیں جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ روا ں سال کےآغاز تک 9جوہری ممالک کے پاس 12ہزار705جوہری ہتھیار تھے، رواں سال کے آغا تک روس 5 ہزار977 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔ پاکستان 165 ہتھیاروں کے ساتھ چھٹے جبکہ بھارت 160 ہتھیاروں کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے ۔
سپری کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز تک امریکا 5 ہزار 428 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ چین 350 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ، فرانس 290 ہتھیاروں کے ساتھ چوتھے ر ،برطانیہ 225 ہتھیاروں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل 90 ہتھیاروں کے ساتھ آخری نمبر پر ہے ۔ سپری رپورٹ کے مطابق 1986میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد 70 ہزار سے زائد تھی، امریکا اور روس نے سرد جنگ کے بعد جوہری ہتھیاروں میں بتدریج کمی کی لیکن اب آئندہ 10سال میں جوہری ہتھیاروں میں مزید اضافے کا امکان ہے جو تشویشناک امر ہے ۔

وزیر خارجہ اگلے ہفتے امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے،دفتر خارجہ
- ایک گھنٹہ قبل
ہانیہ عامر کے بعد ایک اور پاکستانی اداکار کی بھارتی پنجابی فلم میں انٹری، مداح پرجوش
- 4 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم
- ایک گھنٹہ قبل

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوںسمیت 3 افراد قتل
- ایک گھنٹہ قبل

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 2 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

ہنگو: پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک،ڈی پی او، ایس ایچ او زخمی
- 3 گھنٹے قبل

بالی وڈکنگ شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی،اسپتال داخل
- 3 گھنٹے قبل

ایف بی آر کے نئے قوانین کے خلا ف تاجروں کی مختلف شہروں میں ہڑتال،مارکیٹیں ،کاروباری مراکز بند
- 2 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

سانحہ سوات ، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں محکمہ سیاحت کی کوتاہیوں کا انکشاف
- 3 گھنٹے قبل