جی این این سوشل

پاکستان

خرم دستگیر کے بیان پر تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، شہباز گل

خرم دستگیر نے کل جو اناج کو نقصان پہنچایا ہوا تھا بول گئے کہ حالات مشکل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خرم دستگیر کے بیان پر تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، شہباز گل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ خرم دستگیر کے بیان پر تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ریکارڈ مہنگائی ہوئی اور جب سے کورونا گیا ہم نے بتایا کہ یہ انٹرنیشنل مہنگائی ہے لیکن ہم کہتے تھے کہ دنیا کی مہنگائی سے موازنہ کریں تاہم اب صورتحال الٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے جو 11، 12 فیصد مہنگائی تھی آج 30 فیصد کو چھو چکی، ہم گاؤں کے لوگ ہیں کہ کھوتا کھوہ میں چلا جائے تو سب نکالتے ہیں اور جب تک کھوتا باہر نہ آیا تو گزارہ نہیں ہو گا۔ احتجاج کرنے کا مقصد مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانا ہے اور اس وقت کھوتا کھوہ میں چلا گیا ہے اور پوری عوام کی طاقت سے اس کھوتے کو کھوہ سے نکالنا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ خرم دستگیر نے کل جو اناج کو نقصان پہنچایا ہوا تھا بول گئے کہ حالات مشکل ہیں، ہم حکومت نہیں چلانے گئے تھے بلکہ عمران خان سو نئے جج لگانے لگا تھا اور آرمی چیف کی تعیناتی ہونا تھی۔ انہوں نے احتساب روکنے کے لیے عمران خان کو ہٹایا۔

انہوں نے کہا کہ چوروں کو پتہ تھا عمران خان ان کے قریب پہنچ گیا ہے اور اب یہ بات واضح ہو گئی کہ یہ چور اس تمام سازش کے پیچھے تھے۔ شہباز شریف شرارتی بچے کی طرح ہے جو چلتی مشین میں ہاتھ دے بیٹھا ہے۔ اس لیے ان شعبدہ بازوں سے نجات بہت ضروری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان تمام مسائل کا واحد حل فریش الیکشن ہیں اور نور عالم آپ مہنگائی سے لوٹے ہوئے اب پھر لوٹے ہوجائیں، نور عالم کو کہتا ہوں دوبارہ سے لوٹا ہو جائیں کیونکہ وہ پہلے بھی مہنگائی کی وجہ سے لوٹا ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ملنے والی کھاد بند کر دی گئی ہے اور کسانوں کی فصلیں تباہ ہو جانی ہیں۔ خرم دستگیر کے بیان پر تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے کیونکہ خرم دستگیر نے فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ ایک رشتے تڑوانے والی باجی ہے جو انگلی کے اشاروں سے باتیں کرتی ہیں۔ وہ بتاتی تھیں آٹا چور، چینی چور لیکن اب باجی بتاو آٹا، چینی، پناہ گاہ، لنگر خانے کا چور کون ہے؟ آپ لوگوں کے 2 ہزار لینے سے عوام خوشحالی کی زندگی گزار رہی ہے۔ تمام اخراجات پورے کر کے عوام کے پاس 797 روپے بچے پڑے ہیں۔ اب یہ بھی بتا دیں لوگ بچے پیسوں سے فارن ٹرپ نہ کر آئیں؟

انہوں نے کہا کہ سارا خرچہ کر کے لوگ سیکیورٹی گارڈ رکھنے کا سوچ رہے ہیں اور اس حکومت کی چوری چکاری عوام کو سمجھ آ گئی ہے۔ عمران خان کے قتل کے لیے افغانستان سے بندے کو ہائر کیا گیا ہے اور وہاں سے آنے والی معلومات ہمیں بھی موصول ہوئی ہیں۔ ہمیں اس ملک کے محب وطن افسروں سے یہ معلومات موصول ہوئیں اور جس طرح مریم کو سیکیورٹی ملتی ہے اسی طرح عمران خان کو بھی مہیا کی جائے۔

خرم دستگیر کے بیان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خرم دستگیر نے واضح بتایا کہ ہمارا احتساب ہونے جا رہا تھا اور اب اس تمام معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ آنے والے دنوں میں تیل 272 پر جا پہنچے گا اور اگر آپ نہ نکلے تو یہ ملک مزید تباہی میں جا گرے گا۔

علاقائی

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

سابق کمشنر کیخلاف الیکشن کمیشن اور محکمانہ انکوائری ہو رہی ہے، مقدمے کے اندراج کا کوئی جواز نہیں بنتا، عدالت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

سیشن عدالت راولپنڈی نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حاکم خان نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے کہا کہ سابق کمشنر کیخلاف الیکشن کمیشن کے علاوہ محکمانہ انکوائری بھی ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن اور محکمانہ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر قانونی کارروائی یقینی ہے،اس صورتحال میں الگ مقدمے کے اندراج کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

یاد رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بیان دیا تھا جس پر ان کیخلاف انکوائری چل رہی ہے۔

سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست راولپنڈی کے دو وکلا نے دائر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں، وزیر اعظم

کھلاڑیوں کو محکموں میں دوبارہ شامل کرنے کی پالیسی پر ایک ہفتے میں عملدرآمد کیاجائے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں، وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ہاکی کاکھیل دوبارہ عروج حاصل کرے گا،ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے، کھلاڑیوں کو محکموں میں دوبارہ شامل کرنے کی پالیسی پر ایک ہفتے میں عملدرآمد کیاجائے۔

وزیراعظم ہائوس میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والی قومی ہاکی ٹیم کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتےہوئے شہباز شریف نے کہاکہ آج آپ کے سامنے مہمان خصوصی بن کر نہیں بلکہ آپ نے پاکستان کے نام کو ہاکی میدان میں بلند کرنے کے لئے دنیاکے سامنے جو شاندار کارکردگی پیش کی ہے اسے سراہنے کے لئے موجود ہوں۔ آج کی تقریب کے مہمان خصوصی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان ، کھلاڑی ، فیڈریشن کے عہدیدار اور اولمپکس گیمزمیں حصہ لینے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتےہیں۔پوری قوم اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہماری ہاکی ٹیم ہاری نہیں جیتی ہے ۔ پچھلے ڈیڑھ دو عشروں میں پاکستان میں ہاکی کا کھیل انحطاط کا شکار رہا ۔ سمجھ نہیں آتی تھی کہ کب وہ دن آئے گا جب پاکستان کے عوام آپ کی کارکردگی دیکھ کر صلاح الدین ، اختر رسول اور دوسرے مایہ نازکھلاڑیوں کو یاد کریں گے۔ ان عظیم کھلاڑیوں اور ہیروز نے پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ ہاکی کاکھیل دوبارہ عروج حاصل کرے گا۔میری خواہش ہے کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کی کارکردگی ایسی ہو کہ ماضی کےہیروز آپ میں دکھائی دیں۔ ہاکی ٹیم کی مربوط کاوش آج رنگ لائی ہے، ہار جیت کھیلا کا حصہ ہے لیکن جس طریقے سے آپ نے مقابلہ کیا ہے وہ مستقبل میں جیت کی نوید ہے۔ شاندار کارکردگی پر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں ، ان کے والدین ، کوچز اور منتظمین کو مبارکباد اور سلام پیش کرتاہوں۔ہاکی کے فروغ اور بحالی کے لئے وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اس سلسلہ میں فیڈریشن اور دیگر فریقین کے ساتھ مل کر اقدامات کئے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان مشکل حالات میں ہم نے ملکی معیشت کو بہتری کی طرف گامزن کیا۔ اس وقت ہم نے کرکٹ، ہاکی اور دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو محکموں میں شامل کرنے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ اب اس کو یقینی بنایا جائےگاکہ ہمارے ممتازکھلاڑیوں کو اداروں میں ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ کھیل کے میدان میں پوری طرح اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں اور انہیں وسائل کی کمی کاسامنا نہ ہو۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر اس پالیسی کااجرااور عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں، ایتھلیٹ ارشد ندیم اور پیرس اولمپکس کے لئےکوالیفائی کرنے والے رایفل شوٹنگ ٹیم میں چیک تقسیم کئے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا

ویو (Veo) ٹول 1080p ریزولوشن کی ایک منٹ تک طویل ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل نے  آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا

گوگل نے اپنے صارفین کی آسانی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا۔

گوگل کی جانب سے لکھ کر ویڈیو تیار کرنے والا (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ویو (Veo) نامی ٹول متعارف کرایا گیا ہے۔

ویو (Veo) ٹول 1080p ریزولوشن کی ایک منٹ تک طویل ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مذکورہ ٹول بہترین اے ٹیکنالوجی سے لیس ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو کو شروع سے تبدیل کرنے کی ضرورت درپیش نہیں ہوگی بلکہ ویڈیو تیار کرنے کے بعد بھی اس کے مختلف حصوں کی لکھ کر ترمیم کی جاسکے گی۔مگرویو ٹول کے لیے صارفین کو تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔

خیال رہے اس سے قبل اوپن اے آئی کمپنی ’SORA‘ نام کا تحریر سے ویڈیو تیار کرنے والا ٹول متعارف کروایا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll