جی این این سوشل

پاکستان

صدر عارف علوی نے ای وی ایم،اوپی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا

صدرعارف علوی کا کہنا ہے کہ ای وی ایم اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ معاملے سے ایک دہائی سے زائد عرصے سے منسلک ہوں۔تمام حکومتوں، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں اس معاملے کی پیروی کرتا رہا ہوں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر عارف علوی نے ای وی ایم،اوپی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : صدر  مملکت عارف علوی نے ای وی ایم،اوپی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے  الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں  کے ووٹنگ کے حق  سے متعلق  بل پر دستخط کیے بغیر اسے واپس کر دیا ہے۔

صدرعارف علوی کا کہنا ہے کہ ای وی ایم اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ معاملے سے ایک دہائی سے زائد عرصے سے منسلک ہوں۔تمام حکومتوں، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں اس معاملے کی پیروی کرتا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ادراک ہے کہ آئین بل پر دستخط نہ کرنے کے باوجود اسے قانون کی شکل دے دے گا۔بحیثیت صدر مملکت بل پر دستخط نہ کرنا میرے لیے ذاتی طور پر ایک تکلیف دہ امر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے اپنے دلائل اور خیالات قلم بند کرنا چاہتا ہوں۔مجوزہ قوانین کی نوعیت رجعت پسندانہ ہے۔ٹیکنالوجی، خاص طور پر ای وی ایم کو موثر طور پر استعمال کرنے میں مسائل کا حل موجود ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی ہمیشہ سے متنازعہ اور چیلنج شدہ انتخابی عمل میں ابہام کم کر سکتی ہے۔ٹیکنالوجی منصفانہ انتخابات کے ہمارے ادھورے خواب کو پورا کر سکتی ہے۔چاہتا ہوں کہ پاکستان مستقبل میں تیزی سے کامیابی کی طرف بڑھے۔ مسائل کے حل کیلئے نئے سائنسی طریقوں کو بھی بروئے کار لانا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ اور مستقبل کی حکومتوں اور پارلیمان کو دو میں سے ایک چیز کا انتخاب کرنا ہوگا۔ہم ماضی کو اجازت دے سکتےہیں کہ وہ پاکستان کو پستی کی طرف لے جائے۔ یاماضی کے تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔اس طرح کے بہت سے مُشکل فیصلوں کا ہمیں مستقبل میں بھی سامنا رہے گا۔

جرم

ڈی جی خان میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

جھنگی چوکی پر تعینات 07 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی جی خان میں پولیس  نے  چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

ڈی جی خان میں پولیس کے جوانوں نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، جھنگی چوکی پر تعینات 07 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کیا تھا جسے پولیس نے ناکام بنایا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  دہشت گرد جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے تعینات اہلکاروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے، 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے شدید حملہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ، لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا، پولیس جوانوں کی زبردست مزاحمت کے بعد ایمونیشن ختم ہونے پر دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ  زخمیوں میں اے ایس آئی عمران، کانسٹیبلز محمد عامر، عاشق زین، رحمت اللہ، ثنا اللہ، ایلیٹ کانسٹیبل طارق شامل ہیں، شدید زخمی ایلیٹ کانسٹیبل شاہد منظور کو علاج معالجے کیلئے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او ڈی جی خان نے 02 روز قبل چوکی کا دورہ کیا، تعینات نفری کو حملہ کے تھریٹ سے آگاہ، دفاعی اقدامات کی ریہرسل کروائی تھی اور جھنگی چوکی کو اضافی نفری، ضروری آلات اور اسلحہ بھی پہلے ہی فراہم کر دیا گیا تھا۔

آئی جی پنجاب نے جھنگی چوکی پر تعینات پولیس جوانوں کا پوسٹ کا کامیابی سے دفاع کرنے پر شاباش دی ، آئی جی پنجاب نے آر پی او اور ڈی پی او ڈی جی خان کو زخمی پولیس افسران اور اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کردی ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشتگردوں کو کبھی ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی ڈیرہ غازی خان حملہ کی اطلاع ملتے ہی مزید کمک لے کر موقع پر پہنچے، جھنگی چوکی پر تعینات 07 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے، ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ ایس او یو کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم درآمد اسکیم کی چھان بین کےلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

 کمیٹی مکمل چھان بین کے بعد 2 ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم درآمد اسکیم کی چھان بین کےلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

وفاقی حکومت نے گندم درآمد اسکیم کی چھان بین کےلئے انکوائری کمیٹی بنا دی، کمیٹی شہباز شریف کے حکم پر بنائی گئی۔

انکوائری کمیٹی کی سربراہی جسٹس (ر) میاں مشتاق کریں گے۔

کمیٹی غیر ضروری طور پر گندم درآمد سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کی تحقیقات کرے گی۔

 کمیٹی مکمل چھان بین کے بعد 2 ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔ 

سیکرٹری فوڈ کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف نے تصدیق کی ہے کہ کمیٹی نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے، کمیٹی وزارت تجارت اور نگران حکومت کے درآمدگی فیصلے کی جانچ بھی کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی زیر صدارت سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اجلاس

اجلاس میں وزیرِداخلہ محسن نقوی، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ، صوبائی وزیرداخلہ ضیالنجار اور آئی جی غلام نبی میمن شریک ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی زیر صدارت سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اجلاس

سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لیے صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں امن و امان کا اجلاس جاری ہے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

کچے کے علاقے میں آپریشن اور اسٹریٹ کرائم کی صورتحال پر اعلیٰ حکام کی جانب سے بریفنگ دی جارہی ہے۔

اجلاس میں وزیرِداخلہ محسن نقوی، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ، صوبائی وزیرداخلہ ضیالنجار اور آئی جی غلام نبی میمن شریک ہیں، اس کے علاوہ ڈی جی ریِنجرز سندھ ، چیف سیکرٹری اور دیگر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس سے پہلے صدر زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll