پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑاہے : وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے تباہ کن زلزلے میں افغانستان کے عوام کے لئے امدادی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیراعظم ملامحمد حسن اخوند سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ، انہوں نے افغانستان میں تباہ کن زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اوراملاک کے نقصان پرپاکستان کی حکومت اورعوام کی طرف سے گہری ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑاہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ سرحدپرغلام خان اورانگوراڈاکے سرحدی مقامات شدیدزخمیوں کو پاکستان میں علاج کے لئے لانے کے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے شدیدانسانی بحران کاسامناکرنے والے افغان عوام کو مسلسل امداد فراہم کرنے کے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا۔
وزیراعظم نے تجارت کی سہولت اورلوگوں کی نقل وحمل کے لئے پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کواجاگرکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے امن ،ترقی اورخوشحالی کے فروغ کے لئے دوطرفہ تعلقات کومستحکم بنانے کاتہیہ کررکھاہے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 16 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 17 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 17 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 17 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 16 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل





