Advertisement
پاکستان

ہم ہوتے تو روس جاتے، 10 فیصد ٹیکس سے صنعتیں بند،بے روزگاری بڑھے گی، شوکت ترین

10 فیصد ٹیکس سے صنعتیں بند ہوں گی اور بے روزگاری بڑھ جائے گی۔ حکومتی اقدامات سے چھوٹا تاجر تباہ ہو جائے گا اور یہ حکومت ساڑھے 700 ارب روپے کی پیٹرولیم لیوی لگائے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 24 2022، 9:37 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہم ہوتے تو روس جاتے، 10 فیصد ٹیکس سے صنعتیں بند،بے روزگاری بڑھے گی، شوکت ترین

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت معیشت سے متعلق جھوٹ بول رہی ہے۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجٹ پر بجٹ لائے جا رہی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی معاشی پالیسی تمام شعبوں کے لیے بہترین تھی اور حکومت معیشت سے متعلق جھوٹ بول رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ آپ لوگوں نے معیشت تباہ کی اور ہم ہوتے تو روس جاتے اور رعایتی معاہدہ کر کے آتے لیکن ان کو سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ اب معیشت کے ساتھ کیا کیا جائے۔

شوکت ترین نے کہا کہ جن 13 شعبوں پر ٹیکس لگایا گیا اس سے 45 سے 50 فیصد ٹیکس ہو جائے گا اور فکس ٹیکس لگائیں گے تو بڑی مچلیاں نکل جائیں گی۔ 43 ملین کا ڈیٹا ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 10 فیصد ٹیکس سے صنعتیں بند ہوں گی اور بے روزگاری بڑھ جائے گی۔ حکومتی اقدامات سے چھوٹا تاجر تباہ ہو جائے گا اور یہ حکومت ساڑھے 700 ارب روپے کی پیٹرولیم لیوی لگائے گی۔

Advertisement
Advertisement