اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جن کی کرپشن پر عالمی دستاویزی فلمز بنیں، بی بی سی نے ڈاکیومنٹیریز بنائیں، امریکہ نے ان میر جعفروں کو ہم پر مسلط کر دیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج ان لوگوں کو ہم پر مسلط کر دیا گیا ہے جن پر اربوں روپے کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں، جنہوں نے 30 سال کے دوران صرف منی لانڈرنگ، دنیا بھر میں نواز شریف کی کرپشن پر فلمیں بنی ہوئی ہیں، زرداری کو مسٹر 10 پرسن کہا گیا، ان کا صرف ایک ہی مقصد تھا کہ کسی طرح دوسری بار کی ہوئی کرپشن پر این آر او مل جائے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 5 جولائی کو ملک میں مارشل لاء لگا تھا جس کے نتیجے میں ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت ختم کی گئی، امریکہ کو ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت بھی پسند نہ تھی، امریکہ پاکستان ایک آزاد خارجہ پالیسی پر خوش نہیں تھا، ذوالفقارعلی بھٹو بھی پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی کی طرف لے کر جا رہے تھے اس لیے ان عبرتناک سزا کی دھمکیاں دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ عارف حمید بھٹی مجھ پر بہت تنقید کرتے ہیں، اس کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ڈاکٹر معید پیرزادہ کو خوف دلایا جا رہا ہے، ڈرایا جا رہا ہے، تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ ڈاکٹر ارسلان کے گھر میں گھس گئے اس کے کزن اندر گھس کے اسے پکڑ کر مارا گیا، انہوں نے خوف پھیلایا ہوا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اسی دوران کچھ بات چیت کے لیے ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز میرے پاس آئے، ان کو بھی کالز چلی گئیں کہ آپ نے یہ نہیں کہنا، یہ نہیں لکھنا، اپنی عدالیہ سے سوال پوچھتا ہوں کہ کیا پاکستان میں بنیادی حقوق معطل ہو گئے ہیں؟ کیا یہاں مارشل لاء لگ گیا ہے؟ ان چیزوں کی اجازت کون سا آئین دیتا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں نے کبھی پاکستان میں اس طرح کا فاشزم نہیں دیکھا، یہ وہ دور نہیں جب ایک سرکاری ٹی وی ہوتا تھا جس سے انفارمیشن روک لی جاتی تھی، یہ سوشل میڈیا کا دور ہے جس کو روکنا ان کے بس میں نہیں، جو چینل حق کے ساتھ کھڑے ہیں ان کی ریٹنگ کہاں پہنچ چکی، جو کچھ اس عمر میں ایاز میر کے ساتھ کیا گیا وہ پوری قوم کے لیے شرمناک ہے، عمران ریاض کے ساتھ جو کیا جارہا وہ غدار نہیں ہے، وہ ایک محب وطن ہے اس کے لاکھوں چاہنے والے ہیں۔

کُرم:دہشتگردوںکا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، جوابی کارروائی میں 4 خارجی جہنم واصل،دو اہلکار شہید
- 19 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز زیر غور
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
الیکشن کمیشن نے ہری پور ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کے الزامات کوبے بنیاد قرار دے دیا
- ایک دن قبل

گلوکار ساحر علی بگا کا گانا ’’مستانی‘‘ مقبول ہو گیا
- ایک دن قبل

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 11 منٹ قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 7 منٹ قبل

پشاور:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان
- 19 گھنٹے قبل

ایف سی ہیڈ کوارٹرز خودکش دھماکا: تینوں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق ہو گئی
- ایک دن قبل
سٹڈنی: دوران پروازدو طیارے آپس میں ٹکرا گئے،پائلٹ جاں بحق
- ایک دن قبل

منشیات کی سمگلنگ پختونخوا حکومت کی زیرنگرانی ہوتی ہے جس کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہوتا ہے،عطا تارڑ
- ایک دن قبل

چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا،وزیر دفاع
- 21 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم پر انسانی حقوق کمشنر کا بیان زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا، دفتر خارجہ کا ردعمل
- ایک دن قبل




