اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نےعارف حمید بھٹی سمیت دیگر سینئر صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں سابق وزیر اعطم عمران خان نے کہا کہ عارف حمید بھٹی مجھ پر بہت تنقید کرتے ہیں، اس کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ڈاکٹر معید پیرزادہ کو خوف دلایا جا رہا ہے، ڈرایا جا رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف، صابر شاکر، سمیع ابراہیم، عدنان عادل،جمیل فاروقی جو بھی صحافی بک نہیں رہا ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کٹوائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ ڈاکٹر ارسلان کے گھر میں گھس گئے جہاں اس کی ماں تھی، بنہیں تھیں، اس کا کزن آیا ہوا تھا جسے 15، 20 لوگوں نے اندر گھس کے اسے پکڑ کر مارا، انہوں نے خوف پھیلایا ہوا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اسی دوران کچھ بات چیت کے لیے ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز میرے پاس آئے، ان کو بھی کالز چلی گئیں کہ آپ نے یہ نہیں کہنا، یہ نہیں لکھنا۔
انہوں نے کہا کہ اپنی عدالیہ سے سوال پوچھتا ہوں کہ کیا پاکستان میں بنیادی حقوق معطل ہو گئے ہیں؟ کیا یہاں مارشل لاء لگ گیا ہے؟ ان چیزوں کی اجازت کون سا آئین دیتا ہے۔
عمران خان صحافیوں کے حق میں بول پڑے
— GNN (@gnnhdofficial) July 5, 2022
سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کو دھمکیاں#GNN @arifhameed15 @PTIofficial @ImranKhanPTI #WeStandWithArifHameedBhatti pic.twitter.com/Bsb1Gi7Ft1
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جاری ضمنی انتخابات میں ہماری پارٹی کا جو کارکن بھی کمپین کے لیے نکلا ہوا ہے اس کو پکڑ کر جیل میں بند کر دیتے ہیں، اپنی عدلیہ سے ایک بار پھر پوچھتا ہوں کہ کیا پاکستان میں بنیادی حقوق معطل ہو گئے ہیں۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 21 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 20 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 17 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago






