لاہور : لاہور سےگرفتار پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو ماڈل ٹاؤن کچہری پیش کر دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کو ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور میں پیش کر دیا گیا ۔ مقدمے کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو جامشورو میں درج اینٹی کرپشن کی ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا ۔ سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کو خط لکھ کر گرفتاری میں پنجاب پولیس کی مدد مانگی تھی ۔
حلیم عادل شیخ پر 1987 میں جامشورو میں 63 ایکڑ اراضی کی جعلی رجسٹرڈ کرانے کا الزام ہے ،ان کےخلاف تھانہ اینٹی کرپشن جامشورو میں مقدمہ درج ہے۔
حلیم عادل شیخ نے عدالت پہنچنے پر بیان میں کہا کہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں ، حکومت جیسے بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلے پیچھے ہٹنے والے نہیں، کیس سیاسی انتقام کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ جب اپوزیشن لیڈر نہیں تھا تو کوئی مقدمہ درج نہ ہوا ، اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد 22 مقدمات درج کیے گئے ، کرپشن میں ڈوبی حکومت نے میرے خلاف کرپشن کا کیس درج کیا ، میری جان کو خطرہ ہے ایک ہفتہ پہلے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا تھا ۔
اس موقع پر وکیل حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو گزشتہ روز سے حرا ست میں لیا گیا ہے ۔ جب گرفتار کیا گیا کوئی ایف آئی آر نہیں تھی ، آج صبح سا ڑھے 10 بجے ایف آئی آر درج ہو ئی۔ وکیل حلیم عادل شیخ نے عدالت سے کہا ہے کہ درخواست ہے انہیں بذریعہ جہاز کراچی لے جایا جائے ۔ اگر روڈ سے لے کر جاتے ہیں تو ان کی جان کو خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کو گزشتہ رات لاہور کے نجی ہوٹل سے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا تھا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 4 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 5 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago




