اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن میں 20 حلقوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

اس بات کا اعلان وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق اور وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزماں کائرہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 20 حلقوں میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے، اس فیصلے پر پیپلز پارٹی کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جب اتحادی حکومت آئی توملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، عمران خان اور اس کے ساتھیوں نے سرکس لگایا ہوا تھا، عمران خان اور اس کے ساتھی اپنے ہی کھودے ہوئے گڑھے میں گرنے کے قریب تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس آپشن تھا کہ خاموشی سے عام انتخابات کی طرف جاتے لیکن ہم سب نے مل کر اپنی سیاست کو داؤ پر لگایا اور ریاست بچانے چل پڑے، نحوست کے دورسے پاکستانیوں کی جان چھوٹی، ہم سب مل کر دیانتداری سے کا م کر رہے ہیں کہ ملک اس صورتحال سے نکلے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملکی بقا کا معاملہ ہو تو سیاست پیچھے رہ جاتی ہے، عمران خان کا منصوبہ سب کے سامنے تھا، عمران خان اور اس کے سہولت کار ای وی ایم کا منصوبہ لے کر آئے، ای وی ایم لانے کا مقصد عمران خان کو دو تہائی اکثریت دلانا تھا، اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو نتیجہ اچھا نہیں ہونا تھا۔
ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے ہوابازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران کوئی بہتری نہیں لائی گئی، اتحادی جماعتیں پورے ملک کے عوام کی نمائندگی کرتی ہیں، یقین ہے پنجاب کے لوگ ہمیں خدمت کا موقع دیں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی مشیر قمر الزماں کائرہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو امیدواران مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں ہم ان کو سپورٹ کریں گے۔
قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ یہ الیکشن جیت کر ہم نے جو فساد پیدا کیا گیا ہے اس کا جواب دینا ہے، اب چیزیں بہتری کی طرف جار رہی ہیں، قیادت نے کہا ہے کہ اس الیکشن میں صرف (ن) لیگ کی سپورٹ تک ہی نہیں رہنا ہے۔
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- an hour ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 5 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 7 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- an hour ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 8 hours ago






