جی این این سوشل

تجارت

روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: روپےکے مقابلے میں ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، قیمت میں مزید 1 روپے سے زائد کااضافہ ہوگیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 1 روپے 5 پیسےکا اضافہ ہوا ہے ،کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر  207 روپے 99 پیسے ہوگیا ہے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسےمہنگا ہو کر 209 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں 2 روپے 38 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا تھا۔

پاکستان

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، نوٹیفکیشن جاری

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

191 ایڈیشنل سیشن ججز، 4 سینئرسول ججز اور 171 سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیےگئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار عبدالرشید عابد نے ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ

اگر آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، صاحبزادہ حامد رضا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اگر آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، میں بانی پی ٹی آئی کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کراچی تا سکھر ریلیز بانی پی ٹی آئی مارچ نکالا تھا، مارچ کی قیادت حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین نے کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا،وزیر اعظم

غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،شہبازشریف کا عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا،وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا، سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران بہت نقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں، قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں امن بہت ضروری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll