حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صارفین پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور بجلی کے نرخ موجودہ سطح پر برقرار رکھے جائیں گے،حکام


اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں رد و بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سماعت کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سبسڈی کو ایڈجسٹ کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ٹیرف میں اضافے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔
پاور ڈویژن حکام کے مطابق جولائی سے اب تک انرجی مکس میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، جس کے اثرات بجلی کی مجموعی لاگت پر پڑے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صارفین پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور بجلی کے نرخ موجودہ سطح پر برقرار رکھے جائیں گے۔
حکام کامزید کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں تمام کیٹیگریز کے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 629 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ عوام کو بجلی سستی نرخوں پر میسر رہے۔
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
کاروباری ہفتے پہلے روز ہی سونا کئی ہزار روپے مہنگا ، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے ساتھ وہی ہوگا جو فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ ہوا،ایرانی سپریم لیڈر
- 3 گھنٹے قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائیوں میں 8 خارجی جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

ایران کا امریکا اور صیہونی حکومت کیخلاف مزاحمت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 9 منٹ قبل

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 17 منٹ قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- چند سیکنڈ قبل

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 3 گھنٹے قبل

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 20 گھنٹے قبل


.webp&w=3840&q=75)


.jpg&w=3840&q=75)







