جی این این سوشل

پاکستان

لاہور ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے دی

لاہور:صوبائی عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کوغیرقانونی قرار دے دیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ  نے رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری  کوغیرقانونی قرار دیتے ہوئے 18 جولائی تک حفاظتی ضمانت بھی منظور کر لی۔

لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ میں کہا کہ حلیم شیخ کی گرفتاری سے متعلق عدالت میں کوئی لیٹر پیش نہیں کیا گیا،حلیم عادل شیخ کو فوری رہا کیا جائے،جسٹس علی باقر نجفی نے حلیم عادل شیخ کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کوئی ایسا کاغذ ہے جس سے پتہ چلے کہ یہ تفتیشی ٹیم ہے جو گرفتار کرنے آئی ہے، مجھے کوئی ڈاکومنٹ نظر نہیں آ رہا۔

فیصلہ میں کہا گیا کہ اس میں کوئی شک نہیں رہنما تحریک انصاف کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا مگر گرفتاری غیر قانونی ہے، عدالت کو مکمل اختیار ہے کہ اگر کسی کی گرفتاری غیر قانونی طور پر کی گئی ہے تو اسے آزاد کرے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو لاہور کے ہوٹل سے گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا، ان پر سرکاری زمین کے جھوٹے کاغذات بنانے کا الزام تھا۔

پاکستان

ضمنی الیکشن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی تجویز

سیکرٹری وزارت داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آج حتمی فیصلہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضمنی الیکشن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی تجویز

ملک بھر میں کل ضمنی الیکشن کا انعقاد ہو گا۔ اس حوالے سےمحکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ داخلہ پنجاب نے 13 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ 

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔  جس میں کہا گیا کہ امن وامان کیلئے لاہور، شیخوپورہ، قصور، تلہ گنگ، کلرکہار، گجرات، صادق آباد، ڈی جی خان اور دیگر اضلاع میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے۔

محکمہ داخلہ کے خط کی کاپی چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی ٹی اے کو ارسال کردی گئی ہے۔ سیکرٹری وزارت داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آج حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف سمیت مالیاتی اداروں سے مثبت بات چیت چل رہی ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ ہماری توجہ ٹیکس نیٹ بڑھانے پر مرکوز ہے۔ اخراجات میں کمی لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

چینی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت مالیاتی اداروں سے مثبت بات چیت چل رہی ہے۔ مختلف عالمی اداروں سے مل کر متعدد منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔ چین نے ہمیشہ پاکستان کا مکمل ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے فیز کے تحت پاکستان میں خصوصی اکنامک زونز قائم ہونے ہیں اور اس کے ذریعے چین کے قرضوں کی ادائیگی ہوگی، یہ اسی طرح ہونا تھا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم چین کے مشکور ہیں کہ اس نے قرضوں کو رول اور کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، سی پیک چین کی طرف سے شاندار اور مثالی منصوبہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں ، معاون خصوصی وزیر اعظم

معاون خصوصی وزیر اعظم طاہر اشرفی نے کہا کہ چیف آف اسٹاف کی کوششوں سے ڈالر نیچے آیا جس کی وجہ سے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں ، معاون خصوصی وزیر اعظم

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا اچھا دوست ہے اور اس نے کبھی اس کے اندرونی یا سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کی۔

علامہ طاہر اشرفی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کے اس دعوے کو بالواسطہ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں پھیلانا بند کریں کہ عمران خان کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے پیچھے بھی سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔


وزیر اعظم کے معاون طاہر اشرفی نے کہا کہ ایسے بیانات سعودی عرب کو ناراض کرنے کے لیے دیے گئے ، عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ چیف آف اسٹاف کی کوششوں سے ڈالر نیچے آیا جس کی وجہ سے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار آرمی چیف کی کوششوں سے 904 کمپنیاں اپنے عازمین حج کو سعودی عرب لے جائیں گی جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے 24 ہزار عازمین سڑک کے ذریعے سعودی عرب جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll