میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کا خونی ترین دن، فورسز نے 91 مظاہرین قتل کر دیئے۔ میانمار کے آزاد میڈیا نے فورسز کے ہاتھوں 91 ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں فوجی بغاو ت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں ، سیکیورٹی فورسز نے 91 مظاہرین قتل کر دیئے ہیں ۔میانمار کے سرکاری ٹی وی پر جمعہ کو خبردار کیا گیا تھا احتجاج کرنے والوں کے سر میں گولی ماری جائے گی۔
میانمار کے آزاد میڈیا نے فورسز کے ہاتھوں 91 ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے،میانمار کے شہر مندالے میں پانچ سالہ بچے سمیت 29 افراد فورسز کے ہاتھوں مارے گئے۔دوسرے جانب میانمار کے دو درجن نسلی گروپوں پر مشتمل کیرن نیشنل یونین نے فوج کے خلاف ہتھیار اٹھا لئے ،کیرن نیشنل یونین نے تھائی لینڈ بارڈر پر فوجی چوکی پر حملہ کر کے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 10 فوجی کر دیئے ہیں ۔
واضح رہے کہ میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین کی ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی۔
خیال رہے کہ میانمار میں فوج نے یکم فروری کی صبح جمہوری طور پر منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور آنگ سان سوچی اور ان کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) کے دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا۔ میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف شدید احتجاج، پولیس کریک ڈاؤن سے حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ پولیس کی فائرنگ سے اب تک کئی مظاہریں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعد مظاہرین گرفتار بھی ہیں ۔

27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا معاملہ، پی ٹی آئی سینیٹر کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر
- 6 گھنٹے قبل

جہلم: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بدانتظامی پر ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

سال 2025 میں کون کونسی مشہور شوبز شخصیات انتقال کر گئیں؟
- 2 گھنٹے قبل

تیل و گیس کی ترسیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹائز یشن سے ان مصنوعات کی سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی،وزیر اعظم
- 44 منٹ قبل

گھانا : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےنبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کو گرفتار کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

سالِ نو کی آمد کے ساتھ ہی پہاڑوں پر پہلی برفباری نے قدرت کے حسین نظارے بکھیر دیے
- 6 گھنٹے قبل

گلوکارہ میگھا اور گلوکار مشتاق چھینہ کے سال نو پر ویڈیو سونگ ریلیز
- 4 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
کاروباری حضرات کیلئے اچھی خبر:نئے سال کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے سستا
- 5 گھنٹے قبل

دورہ لاہور کے بعدسہیل آفریدی نے کراچی جانے کااعلان کردیا
- 3 گھنٹے قبل
نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ نئی تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس سے تجاوز
- 4 گھنٹے قبل

پلوامہ حملہ غیرملکی نہیں بلکہ بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا، بھارتی سیاستدان کا انکشاف
- 3 گھنٹے قبل

سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر نیو ایئر نائٹ پر دھماکا، 40افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
- 4 گھنٹے قبل








