لاہور: پنجاب میں کورونا سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس متاثر ہونے والے افراد میں پانچ عشاریہ نو فیصد پندرہ سال سے کم عمر بچے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق مجموعی طور پر کورونا وائرس متاثر ہونے والے افراد میں پانچ عشاریہ نو فیصد پندرہ سال سے کم عمر بچے تھے، اب تک پندرہ سال سے کم عمر کے بارہ ہزار چار سو باسٹھ بچے پنجاب میں کورونا سےمتاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق شہر لاہور میں اب تک پانچ ہزار تین سو ایک بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، شہر لاہور میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں چار عشاریہ سات نو فیصد بچے تھے۔شہر لاہور میں اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ دس ہزار چھ سو چون افراد موذی وبا سےمتاثر ہوئے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے باعث حکام نے ایک مرتبہ پھر سخت پابندیوں کا انتباہ دیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید67 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار158ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 42ہزار 384ہے، اب تک کورونا کے 6 لاکھ 49ہزار 824کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ10ہزار 095ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار190افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 64ہزار 355 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 487 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختونخوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد83 ہزار 630ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2274افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار453کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 205 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 55 ہزار 056جبکہ اموات کی تعداد557 تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 990افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار245 ہوچکی ہے جبکہ342 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 2137افراد کوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک5لاکھ93ہزار282مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- a day ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago




