جی این این سوشل

تجارت

جھمپیر:ریسکیو ٹیموں کی جانب سے  3مزدوروں کی تلاش  کے لیے آپریشن جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہورہی ہیں اور یہ سلسلہ جمعرات کی صبح تک جاری رہے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جھمپیر:ریسکیو ٹیموں کی جانب سے  3مزدوروں کی تلاش  کے لیے آپریشن جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ٹھٹھہ کے قریب کوئلے کی کان میں پھنسے 6  کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔3 افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

ٹھٹھہ کے قریب جھمپیر میں کوئلے کی کان سے40 گھنٹے بعد 6 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے  3مزدوروں کی تلاش  کے لیے آپریشن جاری ہے۔

جھمپیر میں  کوئلے کی کان میں  برساتی پانی داخل ہونے سے  9 مزدور پھنس گئےتھے جن کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ کان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے ۔ موسم کے حوالے سے انتباہ بھی جاری کیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مون سون کے پہلے اسپیل  میں ہی شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے جب کہ 3 روز میں صرف بلوچستان میں 45 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

خلیج بنگال سے ملک میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا باعث بن رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہورہی ہیں اور یہ سلسلہ جمعرات کی صبح تک جاری رہے گا۔

دنیا

دنیا میں 2022 کے دوران 78 کروڑ افراد بھوک کا شکاررہے ،اقوام متحدہ رپورٹ

یومیہ ایک ارب افراد کی ضرورت کے لئے کافی خوراک ضائع کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا میں 2022 کے دوران 78 کروڑ افراد بھوک کا شکاررہے ،اقوام متحدہ رپورٹ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نےخوراک کے ضیاع کو ’’عالمی المیہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دنیا میں 78 افراد بھوک کا شکار جبکہ یومیہ ایک ارب افراد کی ضرورت کے لئے کافی خوراک کو ضائع کر دیا گیا۔

الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ فوڈ ویسٹ انڈیکس رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 کے دوران خاندانوں اور کمپنیوں نے دس کھرب ڈالر سےزیادہ مالیت کا کھانا پھینک دیا جب کہ تقریباً 78 کروڑ افراد بھوک کا شکار رہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2022 میں ایک ارب ٹن سے زیادہ خوراک یا مارکیٹ میں دستیاب مصنوعات کا تقریباً پانچواں حصہ ضائع کر دیا گیا۔ خوراک کا زیادہ تر ضیاع خاندانوں کی طرف سے کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے کہا کہ خوراک کا ضیاع ایک عالمی المیہ ہے۔رپورٹ میں اشارہ کیا گیا کہ خوراک کا یہ ضیاع نہ صرف اخلاقی ناکامی ہے بلکہ ماحولیاتی ناکامی بھی ہے۔ کھانے کا ضیاع ایوی ایشن کے مقابلے میں کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافے کے باعث بننے والا پانچ گنا زیادہ مواد پیدا کرتا ہے۔یہ رپورٹ غیر منافع بخش تنظیم ڈبلیوآر اے پی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محسن نقوی آج پشاور کا دورہ کریں گے، ترجمان

وفاقی وزیر داخلہ امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی آج پشاور کا دورہ کریں گے، ترجمان

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آج (جمعرات کو)پشاور کا دورہ کریں گے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج وزیراعلیٰ آفس میں امن عامہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اس موقعے پر وزیر داخلہ کو سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ججز کی جانب سے   خط،ر وزیر اعظم کی آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات

 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑراور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی  وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ججز کی جانب سے   خط،ر وزیر اعظم کی آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی جانب سے  خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت کیخلاف خط پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا۔ 

 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑراور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی  وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط بارے تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیر اعظم چیف جسٹس پاکستان کو نظام عدل میں بہتری لانے کے متعلق تجاویز بھی دیں گے ۔

ملاقات آج دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll