وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
ترسیلاتِ زر میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 16.5 فیصد اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا واضح مظہر ہے،وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دسمبر 2025 کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابقوزیراعظم نے کہا کہ دسمبر 2025 میں محبِ وطن سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر بھیجی گئیں، جس پر وہ اور پوری قوم ان کے مشکور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترسیلاتِ زر میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 16.5 فیصد اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا واضح مظہر ہے۔
وزیراعظم کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے منفی پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے وطن کی تعمیر و ترقی کے لیے ترسیلاتِ زر بھیجیں، جو ان کی اپنے ملک سے محبت کی اعلیٰ مثال ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور مجھ سمیت پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 3 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل







