Advertisement
پاکستان

ضمنی الیکشن میں پنجاب کا تخت پی ٹی آئی نے اپنے نام کر لیا

پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے آج بروز اتوار 17 جولائی کو ہونے والے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کاعمل جاری ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 18th 2022, 4:15 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ضمنی الیکشن میں پنجاب کا تخت پی ٹی آئی  نے اپنے نام کر لیا

غير حتمی اور غير سرکاری نتائج کے مطابق تحريک انصاف کے امیدوار 20 میں سے 6 نشستوں پر کامیاب ہوگئے جبکہ 14 ميں سے 10 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ ن ليگی اميدوار3 حلقوں ميں آگے ہیں۔

ضمنی انتخابات میں ان 20 نشستوں پر حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ برقرار رکھنے کے لیے انھیں مزید 9 نشستوں کی ضرورت ہے جبکہ پی ٹی آئی کو پنجاب پر حکمرانی کےلیے 13 نشستوں پر جیت ضروری ہے۔

پی پی 7 راولپنڈی

پی پی7 راولپنڈی کے18پولنگ اسٹیشنز کے اب تک کےغیرختمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی3504 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگ 3443 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

پی پی 90 بھکر

پی پی 90 بھکر کے 46 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے عرفان اللہ نیازی 17 ہزار 830 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے سعید اکبر نوانی 13 ہزار 115 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پو موجود ہیں۔

پی پی 97 فیصل آباد

پی پی 97 فیصل آباد میں 48 پولنگ اسٹیشنز کے غیر ختمی تنائج کے مطابق تحریک انصاف کے علی افضل ساہی 16 ہزار 164 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے اجمل چیمہ 15 ہزار 207 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

پی پی 127 جھنگ

پی پی 127 جھنگ کے پولنگ اسٹیشن نمبر ون کاغیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ بھی آچکا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے نواز بھروانہ 180 ووٹ لے کر آ گے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے اسلم بھروانہ 89 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 140 شیخوپورہ

پی پی 140 شیخوپورہ کے تمام 165 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار خرم شہزاد ورک 49 ہزار 737 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کےامیدوار میاں خالد محمود 32ہزار812ووٹ دوسرے نمبر پر رہے۔

لاہور کے نتائج

پی پی 158 لاہور

پی پی 158 لاہور کے تمام 151 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے میاں محمد اکرم عثمان37ہزار463 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے رانا احسن 31ہزار 906 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 167 لاہور

پی پی167لاہور کے تمام140پولنگ اسٹیشن کےغیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے شبیر احمد 40 ہزار 511 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے نذیر احمد چوہان 26ہزار 473 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔

پی پی 168 لاہور

پی پی168 لاہور سے مسلم لیگ ن کے ملک اسد علی 26 ہزار 169 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد نوازاعوان15ہزار767ووٹ لیکردوسرے نمبرپر رہے۔

پی پی 170 لاہور

پی پی170لاہور کے 8پولنگ اسٹیشنز کے اب تک کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک ظہیر عباس 2076 ووٹوں کے ساتھ پہلے ن لیگ کےمحمد امین ذوالقرنین 1355 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

پی پی 183 خوشاب

خوشاب کے حلقے 183 کے 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آگئے۔ ن لیگ کے امیر حیدر سنگھا 2 ہزار 250 ووٹ لے کر آگے آزد امیدوار ملک آصف ایک ہزار 920 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی کا تیسرا نمبر ہے۔

پی پی 202 ساہیوال

پی پی202 ساہیوال،79پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار ملک نعمان احمد لنگڑیال 25 ہزار 389 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد غلام سرور 25 ہزار 206ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر موجود ہے۔

پی پی 217 ملتان

پی پی 217 ملتان کے تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی،غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی 46 ہزار 963ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے امیدوار سلمان نعیم 40 ہزار 104وٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 224 لودھراں

پی پی 224 لودھراں کے تمام158پولنگ اسٹیشن کےغیرحتمی غیرسرکاری تنائج کے مطابق پی ٹی آئی کے عامر اقبال شاہ 69 ہزار 881 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کےچوہدری زوار حسین وڑائچ56ہزار214ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

پی پی 228 لودھراں

پی پی228 لودھراں،136 میں سے 32 پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار9059 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ پی ٹی آئی کے 7553 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پو موجود ہے۔

پی پی 237 بہاولنگر

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار فدا حسین وٹو نے 61248 ووٹ حاصل کیے اور کامیابی کو گلے لگایا، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سیّد آفتاب رضا نے 25227 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 273 مظفر گڑھ

پی پی273 مظفرگڑھ کے 22پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کےمطابق ن لیگ21 ہزار 65ووٹوں کے ساتھ پہلے جکبہ تحریک انصاف کے امیدوار 16 ہزار 604ووٹ ووٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پی پی 282 لیہ

پی پی 282 لیہ کے اب تک کے 66 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی23755 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ ن لیگی امیدوار کو 13812ووٹ مل سکے۔

پی پی 288 ڈی جی خان

پی پی 288 ڈی جی خان کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سردارسیف الدین کھوسہ59 ہزار ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے سردار عبدالقادر کھوسہ33498ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کارزلٹ مینجمنٹ سسٹم بہترین طریقے سے کام کررہاہے اور اب تک 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک ہزار 275 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام رزلٹس ریٹرننگ افسروں کے دفاتر میں براہ راست رزلٹ دکھایا جارہا ہے۔ اب تک کے موصول نتائج کے مطابق ٹرن آؤٹ 47.8 فیصد رہا۔پی ٹی آئی اب تک47.2فیصدووٹ لیکرآگے جبکہ ن لیگ کو39.2فیصدووٹ ملے.

واضح رہے کہ یہ انتخابات پاکستان تحریک انصاف کے ان منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کی نشستوں کے خالی ہونے کے بعد ہو رہے ہیں، جنہیں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے کی وجہ سے نا اہل قرار دے دیا گیا تھا۔

Advertisement
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • 11 hours ago
وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 8 hours ago
وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

  • 13 hours ago
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

  • 10 hours ago
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

  • 14 hours ago
پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

  • 11 hours ago
 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

  • 13 hours ago
شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

  • 10 hours ago
 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

  • 14 hours ago
9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

  • 13 hours ago
امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

  • 12 hours ago
ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

  • 7 hours ago
Advertisement