Advertisement

ٹیم بھارت کے خلاف مثبت اور جارحانہ کرکٹ پیش کرے گی، سلمان علی آغا

کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمارے لیے تمام کھلاڑی یکساں اہمیت رکھتے ہیں، تاہم عثمان طارق نے اپنی کارکردگی سے سب کی توجہ حاصل کی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 14th 2026, 4:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹیم بھارت کے خلاف مثبت اور جارحانہ کرکٹ پیش کرے گی، سلمان علی آغا

کولمبو: قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل اسپنر عثمان طارق کو ٹیم کا ’’ٹرمپ کارڈ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی کے لیے ہمیں ہر شعبے میں معیاری کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمارے لیے تمام کھلاڑی یکساں اہمیت رکھتے ہیں، تاہم عثمان طارق نے اپنی کارکردگی سے سب کی توجہ حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان طارق دو مرتبہ اپنے بولنگ ایکشن کے حوالے سے کلیئر ہو چکے ہیں، اس کے باوجود اس معاملے پر باتیں ہوتی رہتی ہیں، لیکن ان چیزوں کا ان پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ ہم کسی کی رائے کو نہیں روک سکتے، سب کو اظہار کی اجازت ہے، لیکن ہمارا فوکس صرف کھیل پر ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹیم مکمل طور پر تیار ہے اور کولمبو کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو چکی ہے، پچ کے مزاج سے آگاہ ہیں اور اگر بارش کے باعث میچ کے اوورز کم ہوتے ہیں تو اس کے لیے بھی حکمت عملی تیار کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لیے تمام 15 کھلاڑی اہم ہیں اور کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پلیئنگ الیون کا انتخاب کیا جائے گا۔ مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی فارم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ بابر رنز کر رہے ہیں، اس حوالے سے کوئی پریشانی نہیں اور امید ہے کہ وہ آئندہ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائیں گے۔

بھارت کے خلاف ورلڈ کپ ریکارڈ سے متعلق سوال پر انہوں نے تسلیم کیا کہ ماضی میں نتائج پاکستان کے حق میں زیادہ نہیں رہے، تاہم ٹیم نے تاریخ سے سیکھا ہے اور بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی پوری پلئینگ الیون کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی ہے۔بھارتی بیٹر ابھیشک شرما سے متعلق سوال پر قومی کپتان نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے وہ جلد صحت یاب ہو کر اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔سلمان علی آغا نےکہا کہ کپتانی ایک بڑی ذمہ داری ہے اور اس کے ساتھ دباؤ بھی آتا ہے کیونکہ آپ ملک کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں اور سب کی نظریں آپ پر ہوتی ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ٹیم میدان میں مثبت اور جارحانہ کرکٹ پیش کرے گی۔

Advertisement
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • ایک دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 3 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 2 دن قبل
Advertisement