کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں عمان کے کپتان جتیندر سنگھ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں سود مند ثابت ہوا اور آئرلینڈ کے 4 کھلاڑی 64 رنز پر پویلین لوٹ گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں آئرش بلے بازوں نے عمان کے بولرز کے خلاف چھکے چوکوں کی برسات کرتے ہوئے موجودہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا اور عمان کو 96 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں عمان کے کپتان جتیندر سنگھ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں سود مند ثابت ہوا اور آئرلینڈ کے 4 کھلاڑی 64 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
چار وکٹیں گرنے کے بعد کپتان لورکن ٹکر اور گیرتھ ڈلانی نے وکٹ کے چاروں طرف شارٹ کھیلتے ہوئے 101 رنز کی شراکت قائم کی اور ڈلانی 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
لورکن ٹکر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جارج ڈوکریل نے 9 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 35 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، اس طرح آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز اسکور کیے۔
آئر لینڈ کے 236 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی پوری ٹیم 18 اوور میں 139 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح آئرلینڈ کو میچ میں 96 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عامر کلیم 50 اور حماد مرزا 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 19 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 18 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 16 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 14 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 13 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل





