میں اپنے تمام اتحادیوں مسلم لیگ ق،مجلسِ وحدت المسلمین اورسنی اتحاد کونسل کا شکرگزارہوں : عمران خان
پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 12 اور مسلم لیگ (ن) نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

ضمنی انتخابات میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا۔
عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'سب سے پہلےمیں مسلم لیگ نواز کے امیدواروں ہی کو نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری خصوصاً پولیس کے جبر و ستم اور مکمل طور پر ایک متعصب الیکشن کمیشن کو شکست دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے اپنے کارکنان اور پنجاب کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں'۔
میں اپنےتمام اتحادیوں مسلم لیگ ق،مجلسِ وحدت المسلمین اورسنی اتحاد کونسل کابھی شکرگزارہوں۔یہاں سےآگےکاواحد رستہ ایک ساکھ کےحامل الیکشن کمیشن کی زیرِنگرانی آزادانہ وشفاف انتخابات کاانعقادہے۔کوئی بھی دوسراراستہ محض سیاسی غیر یقینی میں اضافےاورمزیدمعاشی انتشارکیجانب لیکر جائےگا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 17, 2022
انہوں نے کہا کہ' میں اپنے تمام اتحادیوں مسلم لیگ ق،مجلسِ وحدت المسلمین اورسنی اتحاد کونسل کابھی شکرگزارہوں'۔
اس کے علاوہ عمران خان کا کہنا تھا کہ یہاں سے آگے کا واحد رستہ ایک ساکھ کے حامل الیکشن کمیشن کی زیرِنگرانی آزادانہ وشفاف انتخابات کا انعقادہے۔کوئی بھی دوسرا راستہ محض سیاسی غیر یقینی میں اضافے اور مزید معاشی انتشار کی جانب لے کر جائے گا۔
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 13 hours ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 14 hours ago

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 17 hours ago

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 11 hours ago

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 17 hours ago

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 15 hours ago

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 10 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 16 hours ago

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 14 hours ago

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 17 hours ago

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 16 hours ago

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 13 hours ago









