اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکمت عملی ان کو سیاست سے مکمل باہر کر دے گی، یہ اب اداروں کو ٹارگٹ کریں گے۔


مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئیٹس میں فواد چودھری نے کہا کہ سو پیازاور سو چھتر کا محاورہ جس طرح ن لیگ پر صادق آتا ہےاس کی مثال ملنا مشکل ہے۔
انہوں نے شریف برادران کے حوالے سے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی کوکھ سے جنم لے کر آپس میں طے کیا ایک بھائی پرو اسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا، ایک کا منجن ناکام ہوا دوسرا آگے کردو، یہی فارمولا اگلی نسل میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ اب مسلم لیگ ن کو لگا عمران خان کے خلاف اسٹیبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہو گئی ہے، مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں، عدلیہ کے خلاف بیانات شروع ہوگئے ہیں، فوج کے خلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے، لیکن اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ لوگ 1990ء والے نہیں ہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکمت عملی انہیں سیاست سے مکمل باہر کر دے گی لیکن اداروں کو نقصان ہو گا، ادارے اس گرداب میں اپنی قیادت کی غلطیوں سے پھنسے ہیں، اپنی حدود میں رہتے تو کچھ نہیں تھا، اب اداروں کو ن لیگ نے ٹارگٹ کرنا ہے۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 15 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 21 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 21 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 15 hours ago







