فوٹیج میں حملہ آور کو بھاگ کر امام بارگاہ میں داخل ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دھماکے کے بعد باہر شہریوں کو بھاگتے ہوئے بھی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے


اسلام آباد:حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث بمبار کی شناخت کرلی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق خودکش بمبار نے افغانستان سے دہشتگرد کارروائیوں کی تربیت لی ،خودکش بمبار متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا ہے ، کچھ عرصہ پہلے افغانستان سے آیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں،پاکستان میں ہر دہشتگرد کارروائی کے پس پشت افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پوری قوم ایسی بزدلانہ کارروائیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،مساجد اور معصوم شہریوں پر حملے پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے شواہد حاصل کرلیے
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی کے امام بارگاہ میں خود کش دھماکے کے شواہد حاصل کرلیے ہیں جب کہ امام بارگاہ میں دھماکے کے وقت کی سی سی ٹی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق امام بارگاہ میں دھماکا ایک بج کر 38 منٹ پر ہوا، امام بارگاہ کے روٹ اور دھماکے کے وقت بھگدڑ دیکھی جا سکتی ہے اور فوٹیج میں دھماکے کی آواز سنتے ہی شہریوں کو بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو بھاگ کر امام بارگاہ میں داخل ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دھماکے کے بعد باہر شہریوں کو بھاگتے ہوئے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق اور 169 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے وہاں موجود افراد نے روکا جس پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 17 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 20 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 21 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل



