Advertisement
پاکستان

امریکا، برطانیہ، ایران اور آسٹریلیا کی اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی مذمت

واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق اور 169 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 6th 2026, 7:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا، برطانیہ، ایران اور آسٹریلیا کی اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی مذمت

اسلام آباد: عالمی برادری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

امریکا 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نیٹلی بیکر آج اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں بے گناہ نمازی جاں بحق اور زخمی ہوئے، امریکا اس واقعے سمیت ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کی مذمت کرتا ہے۔

بیان میں نیٹلی بیکرنے کہا کہ امریکا کی جانب سے میں اس حملے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں اور عبادت گاہوں کے خلاف دہشت گردی اور انہیں نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ پاکستانی عوام حفاظت اور وقار کے ساتھ ، خوف کے بغیر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے حقدار ہیں۔

نیٹلی بیکر نے مزید کہا کہ امریکا امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور استحکام کے لیے اپنی شراکت داری پر قائم ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایرانی سفیر کا بیان

ایرانی سفیررضا امیری مقدم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

سفیررضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ہماری دعائیں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا جب کہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعاگو ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو اپنی رحمتوں میں جگہ دے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
برطانوی ہائی کمیشن کا بیان

برطانیہ کا اظہار مذمت

برطانیہ نے بھی اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے ، برطانیہ کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

بیان میں برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ ایسی پرتشدد کارروائیاں ناقابلِ قبول اور قابلِ نفرت ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتےہیں۔

آسٹریلوی ہائی کمیشن کی مذمت

آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے بھی اسلام آباد میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،ہائی کمشنر نے کہا کہ مسجد پر ہولناک حملے پر شدید صدمہ اور افسوس ہوا، میری ہمدردیاں تمام متاثرین اوران کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، اس مشکل گھڑی میں آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور سوگ میں برابر کا شریک ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق اور 169 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے وہاں موجود افراد نے روکا جس پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

Advertisement
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 20 گھنٹے قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 16 گھنٹے قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 19 گھنٹے قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 16 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 3 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
Advertisement