Advertisement
پاکستان

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی تعاون میں پیشرفت، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے نجی شعبہ معاہدوں پر عملدرآمد اہم قرار

حکومت کے معاشی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مہنگائی کی شرح کو 20 فیصد سے کم کر کے سنگل ڈیجٹ پر لائے ہیں،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Feb 6th 2026, 7:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی تعاون میں پیشرفت، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے نجی شعبہ معاہدوں پر عملدرآمد اہم قرار
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف نے کاروباری برادری کے کردار کو دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کے فروغ میں کلیدی قرار دیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ کاروبار کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ازبکستان کے تجارتی حجم میں اضافے اور دونوں ممالک کے مابین کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے پاکستان ازبکستان بزنس فورم کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ازبکستان شوکت مرزائیوف نے شرکت کی۔

۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے علاوہ دونوں ممالک کے وزرا ، اعلیٰ سرکاری حکام اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ تاشقند بزنس فورم جو انتہائی تعمیری ثابت ہوا، کے بعد کی جانے والی اصلاحات اور اقدامات کے نتیجے میں دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ سال بڑھ کر 450 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔

انہوں نے پاکستان۔ازبکستان بزنس فورم کے شرکا کو خوش آمدید کہا اور پاکستان، ازبکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات اور تجارتی روابط میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا۔

بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے نجی شعبوں کے درمیان 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ باہمی اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بزنس فورم ایک موثر پلیٹ فارم ہے،باہمی تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور سائنس و ٹیکنالوجی، توانائی، زراعت، ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی تجارت کے مزید فروغ کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے حکومت کے معاشی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مہنگائی کی شرح کو 20 فیصد سے کم کر کے سنگل ڈیجٹ پر لائے ہیں،پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے،2023ء میں اقتصادی حالت خراب تھی، معاشی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پایا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 18 فیصد اضافے کے ساتھ برآمدات 3.8 ارب ڈالر ممکن ہوئیں،ازبکستان کے صدر اس سلسلے میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں، ان کی قابلیت، وژن اور غیرمتزلزل عزم سے استفادہ چاہتے ہیں، ان کی قیادت میں ازبکستان کی مجموعی پیداوار گزشتہ دس سال میں دو گنا ہوئی،ازبک قیادت نے 85 لاکھ افراد کو غربت سے نکالا، بیروزگاری میں کمی کی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ دورے کے دوران قدرتی وسائل، صحت، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا،ازبکستان میں چاول اور آلو کی مانگ کو پورا کیا جائے گا، چمڑے کی مصنوعات، مائنز اینڈ منرلز، حلال گوشت سمیت پاکستان کئی اشیاء برآمد کر سکتا ہے،پاکستان کے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان ازبکستان میں پلانٹس لگانے کے خواہاں ہیں، ٹیکسٹائل پلانٹس سے دونوں ممالک کو معاشی فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے بھرپور ملک ہے، ازبکستان اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے،ہم ازبک کمپنیوں کو سرمایہ کاری کا محفوظ اور پرکشش ماحول فراہم کریں گے،ازبک تاجر تجارتی تجاویز لائیں، بیورو کریسی کسی قسم کی رکاوٹ کا باعث نہیں بنے گی،کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا اور کاروبار کو سرخ فیتے کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے پی آئی اے پروازیں بڑھائے گی۔

ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف نے بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری طبقہ دونوں ممالک کے مابین رابطے کا ذریعہ اور اقتصادی تعلقات میں کلیدی کردار کا حامل ہے، انہیں کاروبار کے لئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں گے اور رکاوٹیں دور کریں گے۔ انہوں نے کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ مسائل اور رکاوٹوں کی نشاندہی کریں، باہمی شراکت کے ذریعے آگے بڑھتے ہوئے دونوں ممالک استفادہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بھائی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعلقات کثیر الجہتی شکل اختیار کر چکے ہیں، بزنس فورم میں معاہدوں پر عملدرآمد سے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ازبک حکومت اور عوام پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کے سرمایہ کار اور تاجر ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو رہے ہیں، بزنس فورم اور دورے سے دونوں ممالک میں تجارتی تعاون کو وسعت ملے گی۔

انہوں نے طے پانے والے باہمی سمجھوتوں پر موثر عملدرآمد کے لئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ازبکستان میں کاروباری سرگرمیوں کے لئے سازگار ماحول دستیاب ہے۔ انہوں نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ ازبکستان آئیں اور مارکیٹ کا جائزہ لیں، دونوں ممالک کے سرمایہ کار مل کر کام کریں تو عالمی مارکیٹ میں اپنا مقام پیدا کر سکتے ہیں۔


اس موقع پرازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف نے کہا کہ پاکستان کو آلات جراحی اور ادویات کی تیاری میں تعاون فراہم کریں گے، ٹیکسٹائل میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے پاکستانی تاجروں کے لئے 10 سال کے لئے ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بھرپور تعاون کے لئے تیار ہیں، 2026ء باہمی تعاون پر مبنی شراکت داری کے فروغ کا سال ہوگا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین پروازیں بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔

ازبکستان کے صدر نے پروفیسر اور ڈاکٹر کا ٹائٹل دینے پر بھی شکریہ ادا کیا۔ بزنس فورم کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے سمجھوتوں کا تبادلہ ہوا جن میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداوار اور برآمدات کا فروغ، تاشقند لیدر زون کے قیام، معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون اور زراعت، لائیو سٹاک، ڈیری فارمنگ اور طبی شعبے میں باہمی تعاون کی دستاویزات کا تبادلہ شامل ہے۔

Advertisement
 معرکۂ حق اللہ تعالیٰ کے بے شمار انعامات اور احسانات پر اُس کے حضور سجدۂ شکر بجا لانے کا دن ہے،شہباز شریف

 معرکۂ حق اللہ تعالیٰ کے بے شمار انعامات اور احسانات پر اُس کے حضور سجدۂ شکر بجا لانے کا دن ہے،شہباز شریف

  • 10 hours ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں “معرکہ حق اسکوائر” کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں “معرکہ حق اسکوائر” کا افتتاح کر دیا

  • 6 hours ago
چیئرمین لا اسٹوڈنٹس فورم رانا اویس نے شیخوپورہ کابینہ کا اعلان کر دیا

چیئرمین لا اسٹوڈنٹس فورم رانا اویس نے شیخوپورہ کابینہ کا اعلان کر دیا

  • 6 hours ago
ڈھاکہ ٹیسٹ :تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 386 پرآل آؤٹ ہو گئی

ڈھاکہ ٹیسٹ :تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 386 پرآل آؤٹ ہو گئی

  • 5 hours ago
 پاکستان نے بھارت کو نہ صرف فوجی محاذ بلکہ سفارتی اور بیانیہ محاذ پر بھی شکست دی،عطا تارڑ

 پاکستان نے بھارت کو نہ صرف فوجی محاذ بلکہ سفارتی اور بیانیہ محاذ پر بھی شکست دی،عطا تارڑ

  • 9 hours ago
 پاکستان کے25کروڑ عوام بنیان مرصوص ہیں، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،مریم نواز

 پاکستان کے25کروڑ عوام بنیان مرصوص ہیں، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،مریم نواز

  • 6 hours ago
علی ظفر نے اپنے البم "روشنی" کے گانے  کی میوزک ویڈیو جاری کر دی

علی ظفر نے اپنے البم "روشنی" کے گانے  کی میوزک ویڈیو جاری کر دی

  • 3 hours ago
بہاولپور گیریژن: معرکۂ حق کی فتح کا ایک سال مکمل، یادگارِ شہداء پر تقریب کا انعقاد

بہاولپور گیریژن: معرکۂ حق کی فتح کا ایک سال مکمل، یادگارِ شہداء پر تقریب کا انعقاد

  • an hour ago
تہران نے امریکی تجاویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا ،ایرانی میڈیا 

تہران نے امریکی تجاویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا ،ایرانی میڈیا 

  • 6 hours ago
ایران جنگ کیلئے اسرائیل نےعراق میں خفیہ فوجی اڈا قائم کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

ایران جنگ کیلئے اسرائیل نےعراق میں خفیہ فوجی اڈا قائم کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

  • 8 hours ago
 آبنائے ہرمز،میزائل پروگرام یا تہران کی پالیسیوں پر بیان بازی آئی اے ای اے کا کام نہیں،ایران

 آبنائے ہرمز،میزائل پروگرام یا تہران کی پالیسیوں پر بیان بازی آئی اے ای اے کا کام نہیں،ایران

  • 6 hours ago
 معرکہ حق میں دشمن کو عبرتناک شکست دی،اللہ تعالیٰ نے کو عظیم فتح سے نوازا،شہباز شریف

 معرکہ حق میں دشمن کو عبرتناک شکست دی،اللہ تعالیٰ نے کو عظیم فتح سے نوازا،شہباز شریف

  • 3 hours ago
Advertisement