Advertisement
پاکستان

خضدار میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

بلوچستان:خضدار کے مرکزی چوک پر ہوئے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 11th 2022, 12:43 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
خضدار میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

میڈیا رپورٹس میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دھماکہ خضدار کے مرکزی چوک پر ہوا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔

ایس ایچ  او  سٹی کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا پتا نہیں چل سکا ہے تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں، زخمیوں کو  ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ  بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو  نے خضدار بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کو  ہر صورت کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement