جی این این سوشل

پاکستان

بھارت کو سب سے زیادہ تکلیف ہماری حکومت اورفوج کےایک پیج پہ آنے پرتھی:عمران خان

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو سب سے زیادہ تکلیف ہماری حکومت اورفوج کےایک پیج پہ آنے پرتھی، بھارت اور اسرائیل میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت جانے پر خوشی منائی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت کو سب سے زیادہ تکلیف ہماری حکومت اورفوج کےایک پیج پہ آنے پرتھی:عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ خوفناک سازش کے تحت منصوبہ بنایا گیا  ہے کہ فوج کے ساتھ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو لڑایا جائے، بھارت کو سب سے زیادہ تکلیف ہماری حکومت اورفوج کا ایک پیج پرآنے پرتھی،ہماری حکومت گرانے پر بہت خوشی منائی گئی، بھارت اور اسرائیل میں بھی تحریک انصاف کی حکومت جانے پر خوشی منائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک کی سب سے بڑی جماعت کو فوج کے سامنے کھڑا کر دیں اور ان کے درمیان اختلافات پیدا کر دیں، اس سے زیادہ ملک کو کچھ نہیں نقصان پہنچا سکتا،مخالفین الیکشن میں ہرا نہیں سکتے، اب تکنیکی بنیادوں پر ایسا کرنا چاہتے ہیں، توشہ خانہ کیس میں وزرائے اعظم، آرمی چیف سمیت سب کو تحائف ملتے ہیں، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ ڈس انفولیب کے ذریعے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، ہماری حکومت میں سب کو تکلیف تھی کہ فوج اور حکومت ایک پیج پر چل رہی ہے، 800 کے قریب جعلی سائٹس پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا تھا، عمران خان اور پاکستانی فوج کو ٹارگٹ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے دوران آصف زرداری نے بیان دیا کہ پاکستان کے ڈی جی آئی ایس آئی کو ممبئی بھجوایا جائے، زرداری نے امریکیوں کو کہا ہمیں فوج سے بچاؤ، ممبئی حملوں پرنوازشریف نے حملہ آور کا نام بتایا وہ پاکستانی ہیں، ڈان لیکس میں کہا گیا پاکستانی فوج دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت راحیل شریف کو دہشت گرد کہا نواز شریف نے اسی مودی کو شادی پر بلایا، آج یہ لوگ ہمیں کہہ رہے ہیں ہم غدارہیں، ان کی کرپشن، چوری کی بیرون ملک ڈاکیو منٹری چلی، آج محب وطن اور ہم غداربن گئے ہیں۔

دنیا

روسی فوجی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، پائلٹ نے کود کر جان بچائی

طیارہ جزیرہ نما کریمیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روسی فوجی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، پائلٹ نے کود کر جان بچائی

ماسکو: روس کا ایک جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کا فوجی طیارہ جزیرہ نما کریمیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ نے جلتے ہوئے طیارے سے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

حکام کے مطابق سیواستوپول شہر کے ریسکیو اہلکاروں نے پائلٹ کو ساحل سے تقریبا 200 میٹر دور سے ریسکیو کرلیا۔ پائلٹ کو کوئی چوٹ نہیں آئی تاہم انہیں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ سمندر سے ملبہ بھی نکالا جارہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ بشام کے قریب ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کے بعد چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے جس میں پانچ چینی شہری اپنی جان سے گئے ۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گھناؤنی کارروائیاں ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں، ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ بشام دہشت گردانہ حملہ کی منصوبہ بندی پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم مل کر ایسی تمام قوتوں کے خلاف پوری عزم کے ساتھ کارروائی کریں گے اور انہیں شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی تعاون بڑھے گا ،وزیر تجارت

اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ ترکیہ ہمارا برادر ملک ہے اور ہمارےاپس میں تاریخی اور اچھے  تعلقات ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی تعاون بڑھے گا ،وزیر تجارت

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی اور ثقافتی میدان میں تعاون بڑھانے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ جمعرات کو وزارت تجارت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر تجارت نے ان خیالات کا اظہار ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کو 5 ارب امریکی ڈالر تک بڑھانا کا ہدف دونوں ممالک کے رہنماؤں نے طے کیا ہوا ہے ۔

ترکیہ کے سفیر نے جام کمال خان کو وفاقی وزیر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈاکٹر پیکاسی نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی اہداف حاصل کرنے کے لیے روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ ترکیہ ہمارا برادر ملک ہے اور ہمارےاپس میں تاریخی اور اچھے  تعلقات ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll