چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں امریکا مخالف نہیں ہوں، امریکا سے دوستی چاہتا ہوں غلامی نہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا میں نے عوام میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، عدلیہ کو تقسیم کرنے اور ملک کی سب سے بڑی جماعت اور فوج کو آمنے سامنے کھڑا کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا حقیقی آزادی کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں ہے، پارٹی کے تمام عہدیداروں کو پیغام پہنچادیا ہے کہ تیاری کریں، نوجوانوں کی ٹائیگر فورس بنارہا ہوں جس میں خواتین بھی ہوں گی۔
عمران خان نے کہا راولپنڈی، کراچی، اسلام آباد، سکھر، حیدرآباد، مردان اٹک، ایبٹ آباد، ملتان بہاولپور، سرگودھا، جہلم ، گجرات، فیصل آباد، گجرانوالہ اور کوئٹہ میں جلسے کرینگے۔
انہوں نے کہا مجھے نکالنے والوں کا خیال تھا کہ لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے لیکن قوم میرے حق میں سڑکوں پر نکل آئی ہے، اگلے یوم آزادی تک ہم اپنی حقیقی آزادی لے چکے ہونگے، عمران خان نے کہا میں قوم کو اب ہونے والی سازش کا بتاؤں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ اس سازش کو کیسے بے نقاب کرنا ہے۔
انہوں نے کہا جو سازش کررہے ہیں سن لیں کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کرے گا، ان کا پلان ہے کہ کسی طرح عمران خان کو نا اہل کرو، بددیانت الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے انکی پوری مدد کی، انہوں نے میرے خلاف کیسز بنانے کا پلان بنایا ہے۔
انہوں نے کہا مجھے ڈس کو الیفائی کرکے نواز شریف کو ستمبر کے آخر میں واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ نوازشریف فکر نہ کرو میں تمہارا ایسا استقبال کروں گا کہ تم یاد رکھو گے۔
انہوں نے کہا ایک اور خطرناک گیم چل رہی ہے کہ کسی طرح تحریک انصاف اور فوج کے بیچ میں لڑائی کرائی جائے۔ ملک کی سب سے بڑی جماعت کا فوج سے آمنا سامنا کرانے کا نقصان ملک کو ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں چاہوں گا کہ میرے ملک کی فوج کمزور ہو۔ یہاں اتنی بیرونی سازشیں ہیں، دشمن ہمارے تین ٹکڑے کرنا چاہتا ہے اس لیے میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ فوج کمزور ہو۔
انہوں نے کہا 25 مئی کو انہوں نے لوگوں کو گھروں میں گھس گھس کر ڈرایا اور سمجھے قوم سہم گئی ہے لیکن جب پنجاب کا ضمنی الیکشن آیا تو قوم نے انکی پھینٹی لگائی۔ کبھی ضمنی الیکشن میں قوم اس طرح نہیں نکلی۔
عمران خان نے کہا آزادی آسانی سے نہیں ملتی، اسکے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، مجھے پتا ہے میری قوم قربانیاں دینے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا جب تک اس امپورٹڈ حکومت کو فارغ اور الیکشن نہیں کراتے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، اپنی قوم کو اکٹھا کروں گا، ہم ملکر اس ملک کے قرضے اتاریں گے۔
انہوں نے کہا میں امریکا مخالف نہیں ہوں، امریکا سے دوستی چاہتا ہوں غلامی نہیں، میں اپنے لوگوں کے فائدے کیلئے روس گیا تھا، یہ ہوتے کون ہیں پوچھنے والے کہ میں روس کیوں گیا؟ کیا میں انکا غلام ہوں، میں چاہتا تھا ہم روس سے سستا تیل اور 20 لاکھ ٹن گندم خریدیں، امپورٹڈ حکومت جب آئی ہم روس سے سستا تیل خریدنے کی بات کرچکے تھے۔
انہوں نے کہا ہمارے حکمران امریکا کی ٹانگوں میں لیٹے ہوئے ہیں۔ ان میں اتنی جرات نہیں تھی کہ کہتے یہ ہمارے عوام کی ضرورت ہے۔
عمران خان نے کہا قائداعظم نے کہا تھا مسلمان ہمیشہ آزادی کیلئے جدوجہد کرتا ہے، قائداعظم نے کہا انگریزکی غلامی سے نکل کر ہندوؤں کی غلامی میں نہیں جانا چاہتے، قائد اعظم نے ہمیں غلامی سے آزادی دلوائی۔
عمران خان نے کہا آج آپ لوگوں کو حقیقی آزادی کا روڈ میپ دینا ہے، وہ ملک خوش قسمت ہے جس میں جنونی باشعور نوجوان ہوتے ہیں اور جس کی مائیں، بہنیں آزادی کا جذبہ رکھتی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا 26 سال سے میری کردار کشی کی جارہی ہے، اللہ کی شان دیکھیں آج بڑی تعداد میں لوگ آئے اور حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعطم محمد علی جناح نے ہمیں غلامی سے آزادی دلوائی، جو قوم غلام ہوتی ہے کبھی اسکی پرواز اوپر نہیں ہوتی، خوف بھی ایک غلامی ہوتی ہے، انسان خوف کی وجہ سے اپنے ضمیر کا سودا کرتا ہے۔
عمران خان نے کہا خوف کا بت انسان کو غلام بنادیتا ہے، کبھی بھی ایک غلام قوم اوپر نہیں آسکتی، ہم ہاتھ پھیلا کر دنیا کے سامنے کیوں پھرتے ہیں؟۔
عمران خان نے کہا جو قوم غلام ہوتی ہے کبھی اس کی پرواز اوپر نہیں ہوتی، انسان جب گرتا ہے تو جانوروں سے بھی نیچے چلا جاتا ہے، مجھے بدنام کرنے کیلئے ہرقسم کے حربے استعمال کیے گئے۔
انہوں نے کہا 26 سال سے یہ لوگ میری کردار کشی کر رہے ہیں، پڑھے لکھے اور ایماندار لوگ کہتے تھے سیاست بڑی گندی ہے، میں انصاف اور خودداری کیلئے سیاست میں آیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تلوار سے انقلاب نہیں آیا تھا، فکری انقلاب ذہنوں سے آیا تھا، ہمارے لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ تلوار سے اسلام پھیلا ہے۔

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا
- 9 گھنٹے قبل

قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے، نیتن یاہو
- 11 منٹ قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا
- 13 گھنٹے قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش، موسم خوشگوار
- ایک گھنٹہ قبل

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
- 11 گھنٹے قبل

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 13 گھنٹے قبل

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز
- 9 گھنٹے قبل

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- 14 گھنٹے قبل

قطر سے اظہار یکجہتی کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 29 منٹ قبل
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- 13 گھنٹے قبل

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان: ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکہ، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید، کلیئرنس آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک
- 37 منٹ قبل