Advertisement
پاکستان

ہم بحرانوں سے کیوں دوچار ہوئے جس میں سب سے بڑا معاشی بحران ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کو ایسا نہیں بنایا جس سے قائد اور دیگر رہنماؤں کی روحیں مسرور ہوں، ہم نے ان دونوں کے اصل مقاصد کو اپنایا نہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 14th 2022, 4:59 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہم بحرانوں سے کیوں دوچار ہوئے جس میں سب سے بڑا معاشی بحران ہے، وزیر اعظم

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو وہ سب کچھ نہیں دے سکے جس کے وہ حقدار ہیں، ہم بحرانوں سے کیوں دوچار ہوئے جس میں سب سے بڑا معاشی بحران ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہی وہ قوم ہے جس نے ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت  میں وسائل نہ ہونے کے باوجود ایٹمی پروگرام شروع کیا، یہی وہ قوم ہے جس نے نواز شریف کی قیادت میں ایٹمی پروگرام کو مکمل کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسی مہینے ارشد ندیم اور نوح بٹ نے کامیابیاں حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، اسی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی، اب قوم کو تقسیم در تقسیم کیا جا رہا ہے، قوم کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت نے فیصلوں کے قوم کو مزید مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement