اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عطاء اللّٰہ تارڑ سمیت مسلم لیگ ن کے 13 رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے مسلم لیگ ن کے 13 رہنماؤں کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی ۔
درخواست گزاروں کی جانب سے قیصر امام ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے ۔ عدالت نے 25، 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ن لیگی رہنماؤں کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
19 اگست کو لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری لاہور کی مقامی عدالت سے جاری کیے گئے تھے ، جن رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں رانا مشہود، عطااللہ تارڑ، سردار اویس لغاری، مرزا جاوید، سیف الملوک کھوکھر، خضر حیات کھگہ، راجہ صغیر، عبدالرؤف، پیر اشرف، بلال تارڑ اور رانا منان شامل ہیں۔
لاہور کی مقامی عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد مذکورہ لیگی رہنماؤں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا ۔
یاد رہے کہ لاہور کے تھانہ قلعہ گجر میں 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں لیگی رہنماؤ ں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
- 3 دن قبل
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے
- 3 دن قبل

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا
- 2 دن قبل

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- 2 دن قبل

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار
- 18 گھنٹے قبل

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 18 گھنٹے قبل

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
- 17 گھنٹے قبل

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلkاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد
- 9 گھنٹے قبل







