Advertisement
پاکستان

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس : 13 لیگی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور 

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عطاء اللّٰہ تارڑ سمیت مسلم لیگ ن کے 13 رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 22nd 2022, 2:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس : 13 لیگی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے مسلم لیگ ن کے 13 رہنماؤں کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی ۔

 درخواست گزاروں کی جانب سے قیصر امام ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے ۔ عدالت نے 25، 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ن لیگی رہنماؤں کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

19 اگست کو لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری  لاہور کی مقامی عدالت سے جاری کیے گئے تھے ، جن رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں رانا مشہود، عطااللہ تارڑ، سردار اویس لغاری، مرزا جاوید، سیف الملوک کھوکھر، خضر حیات کھگہ، راجہ صغیر، عبدالرؤف، پیر اشرف، بلال تارڑ اور رانا منان شامل ہیں۔

لاہور کی مقامی عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد مذکورہ  لیگی رہنماؤں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کے لیے رجوع کیا  تھا ۔

یاد رہے کہ لاہور کے تھانہ قلعہ گجر میں 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں  لیگی رہنماؤ ں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔

Advertisement
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 5 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 days ago
Advertisement