اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پرآج 23 تا 24 اگست قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔


ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سال اپریل میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قطر کا یہ پہلا دورہ ہوگا ۔ وزیر اعظم کے ساتھ کابینہ کے اہم ارکان سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔
دورے کے دوران وزیراعظم قطر کی قیادت سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر مشاورت کریں گے ۔ دونوں فریقین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیں گے ، توانائی سے متعلق تعاون کو آگے بڑھانے، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو وسیع کرنے اور قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی ، وہ باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف دوحہ میں قطری اور پاکستانی تاجروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر اعظم دوحہ میں سٹیڈیم 974 کا بھی دورہ کریں گے جہاں انہیں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے قطر کی حکومت کی جانب سے کی گئی وسیع تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور خوشگوار برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ مذہبی، باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں ۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات دوطرفہ دلچسپی کے تمام شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر قریبی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
قطر میں دو لاکھ سے زائد پاکستانی بھی مقیم ہیں جو دونوں برادر ممالک کی ترقی، خوشحالی اور اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ قیادت کی سطح پر باقاعدہ دورے پاکستان اور قطر کی شراکت داری کی پہچان ہیں۔
وزیراعظم کے دورہ قطر سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دےنے اور ان کی بڑھتی ہوئی اقتصادی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 دن قبل

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 11 گھنٹے قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 دن قبل
بھارتی گلوکارقتل
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 11 گھنٹے قبل

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 10 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 10 گھنٹے قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 دن قبل


