جی این این سوشل

پاکستان

پاک فضائیہ کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن جاری

راولپنڈی : ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک فضائیہ کا  سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فضائیہ قدرتی آفات کے دوران انسانی امداد پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ،  اپنی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے حالیہ سیلاب کے دوران پاک فضائیہ متاثرین کو ریلیف اور ریسکیو امداد فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  موجودہ امدادی آپریشن پاکستان ائیر فورس کے اس عزم کا عملی مظہر ہے کہ مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ 

پاک فضائیہ نے مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں جہاں پی اے ایف کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف سیلاب متاثرین کو چوبیس گھنٹے مفت علاج کی سہولیات اور ادویات فراہم کر رہے ہیں۔

ریلیف آپریشن کے دوران پی اے ایف کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے تیار کھانا، راشن اور دیگر ضروری اشیاء بھی تقسیم کیں ۔

پاک فضائیہ ترجمان کا کہنا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 1174 راشن پیک، 13200 پاؤنڈ بنیادی اشیاء خوردونوش ضرورت مند خاندانوں میں  تقسیم کی گئیں ۔  مزید برآں پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے 695 مریضوں کو طبی امداد بھی فراہم کی ہے ۔ 

 

علاقائی

پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا

پاکستان کا انسانی جھنڈا بنانے میں10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا

پاکستان نے دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان نے اپنے نام کر لیا۔

لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انسانی پرچم بنانے میں 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔

نیا عالمی ریکارڈ حکومت پنجاب کی جانب سے منعقد کئے گئے لاہور یوتھ فیسٹیول میں بنایا گیا، منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے بعد طلبہ نے خوب جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے۔

لاہور یوتھ فیسٹیول کے باقی فائنل مقابلے 8 سے 10 نومبر تک فورٹریس اسٹیڈیم لاہور کینٹ میں منعقد کیے جائیں گے،  8 اور 10 نومبر کو بالترتیب رنگا رنگ افتتاحی اور اختتامی تقریبات کا شاندار انعقاد بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا، بھارت کے 7 ہزار 368 طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام لکھوایا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

ملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ آرمی چیف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور ان کا شاہی محل آمد پر پر تپاک استقبال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی حکمت عملی سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے پاکستان کےلیے مستقل حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام میں سعودی ولی عہد کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی جس میں دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آرمی چیف کی سعودی معاون وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ العتیبی، رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف ائیر چیف مارشل فیاض بن حمید  اور چیف آف رائل سعودی فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

عدالت نے اعظم سواتی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ  منظور کرتے ہوئے 13 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

 

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیش کیا گیا،جہاں اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرسماعت کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 5 اکتوبر کو ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی، پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں  مزید توسیع کی درخواست کی،جس پر عدالت نے اعظم سواتی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ  منظور کر لیا، اور اعظم سواتی کو دوبارہ 13 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اعظم سواتی پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج ہے، اوراعظم سواتی پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ روز قبل ٹیکسلا پولیس کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll