جی این این سوشل

پاکستان

کراچی سمیت ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

کراچی : محکمہ موسمیات کی جانب سے  کراچی سمیت ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی سمیت ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات  کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے کئی حصوں میں موسلادھار بارشوں کے ایک اور اسپیل کی پیش گوئی کردی ہے تاہم رواں ہفتے کے آخر میں مون سون سسٹم کے دباؤ میں کمی آسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق موسمی نظام کے زیر اثر سندھ، جنوبی پنجاب، جنوبی اور شمال مشرقی بلوچستان میں 24 سے 26 اگست کے دوران وقفے وقفے سے مزید بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 24 سے 26 اگست کو کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو جام، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، دادو، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں شدید بارشوں سے سیلاب آسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش سے راولپنڈی اور اسلام آباد، بہاولپور، ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ میں 24 اور 25 اگست کو سیلاب آسکتا ہے جبکہ 24 سے 26 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر، کرک، لکی مروت، بنوں اور کشمیر کے نالوں میں سیلاب کا امکان ہے۔

بارش سے آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلیات، مری، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استور، غذر اور اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ  کا خدشہ ہے ۔

محکمہ موسمیات  کی جانب سے  مسافروں اور سیاحوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان

مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں  متوقع

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، جہاں وہ 10 روز قیام کریں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مفتی راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی لندن پہنچے ہیں، ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا استقبال کیا۔

ہیتھرو ایئرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مفتی خالد محمود اور دیگر عہدیداران بھی استقبال کے لیے موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان برطانیہ میں 10روز قیام کریں گے۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان کی نجی دورے میں مختلف ملاقاتیں ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

برطانو ی پارلیمنٹ نے مشہور پاکستانی اداکارہ کو ایوارڈسے نواز دیا

معروف اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانو ی پارلیمنٹ نے مشہور پاکستانی اداکارہ کو ایوارڈسے نواز دیا

برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستان کی نامور ادکارہ اور شوبز اسٹا ر ماہرہ خان کے کو ان کی  ثقافتی اور فلمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو اچیومنٹ  ایوارڈ سے نواز دیا۔

ماہرہ خان نےاپنی  انسٹاگرام اسٹوری میں برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے 6 نومبر کو ایوارڈ دیے جانے کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس پر فخر کا اظہار بھی کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

نامور پاکستانی ادکارہ ماہرہ خان کو  شوبز میں 2 دہائیوں سے دی جانے والی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ماہرہ خان کو ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 اس موقع پرادکارہ ماہرہ خان  کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ وصول کرنا ان کیلئے باعث فخر ہے، ہاؤس آف پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم اور انہیں خودمختار بنانا بےحد ضروری ہے جبکہ ہر سطح پر خواتین کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

اسموگ کی سنگین صورتحال ، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر

17 نومبر تک سیکنڈری اسکول بند کردیے گئے ہیں جبکہ سرکاری اور نجی دفاتر میں حاضری 50 فیصد کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ کی سنگین صورتحال ، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر

لاہور میں اسموگ کی سنگین صورتحال ہوتی جارہی ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صوبائی دارالحکومت لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے، صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس 872تک پہنچ گیا۔آج سے لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز کے 18 اضلاع میں سیکنڈری تک تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 17 نومبر تک بند رہیں گے، کلاسز آن لائن ہوں گی جبکہ سرکاری و نجی دفاتر میں حاضری 50 فیصد کردی گئی۔

اسموگ کی وجہ سے لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 31 جنوری تک شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، ماسک کی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے جس پر عمل انتہائی کم ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق لاہور، حافظ آباد، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالا، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال کے اضلاع پر ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll