پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی ہٹانے کی اجازت دے دی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹک ٹاک کھول دیں لیکن غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ نہیں ہوناچاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکوٹ میں ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس قیصر رشید نے ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ اب تک کیا ایکشن لیا گیاہے ، ڈی جی نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹک ٹاک انتظامیہ سے دوبارہ اس مسئلے کو اٹھایا ہے ، ٹک ٹاک نے فوکل پرسن بھی ہائر کر دیاہے ، فوکل پرسن غیر اخلاقی اور غیر قانونی اپ لوڈ چیزوں کو دیکھیں گے ۔ پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ٹک ٹاک کھول دیں لیکن غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ نہیں ہوناچاہیے ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا سسٹم ہونا چاہیے جو اچھے اور برے میں تفریق کرے، پی ٹی اے ایکشن لے گی تو لوگ ایسی ویڈیوز اپ لوڈ نہیں کر سکیں گے ۔ ڈی جی پی ٹی اے نے کہا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ سے بات کی ہے ،بار بار ایسی غلطی آئی تو آئی ڈی بلاک ہو گی ،چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ون ٹائم نہیں ہونا چاہیے ، آپ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد روکنے کیلئے مزید اقدامات کریں ۔ پی ٹی اے کے وکیل جہانزیب محسود نے کہا کہ کچھ سائٹس ایسی ہوتی ہے جس میں مخصوص چیزیں بلاک نہیں ہو سکتیں ، ایسی سائٹس کو مکمل بند کرنا ہوتاہے ۔
پشاور ہائیکورٹ نے ڈی جی پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کو روکنے کیلئے مزید اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی ہے ۔عدالت نے ڈی جی پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 5 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 13 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 5 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 3 گھنٹے قبل




