کیوٹو: جاپان کے موسم بہار کی روایتی نشانی ، چیری کے خوبصورت پھول کھلنے کا سیزن اس بار ایک ہزار بارہ سو سال بعد وقت سے پہلے اپنے عروج پر پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی تہذیب میں چیری بلاسم پھول زندگی کی فطرت اور تجدید کے موسم کی نمائندگی کرتا ہے۔ دارالحکومت ٹوکیو میں چیری بلاسم کے درخت سفید اور گلابی رنگ کے پھولوں سے بھر گئے ہیں،تاہم اس بار موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث چیری کے پھول وقت سے پہلے ہی کھِلنے لگے۔ جاپان کی اوساکا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق کیوٹو شہر میں 2021 کا چیری بلاسم 26 مارچ کو اپنے عروج پر پہنچ گیا۔ سنہ 812 کے بعد پہلی بار چیری کے پھول اپنے وقت سے پہلے جوبن کو پہنچے ہیں ، چیری کے پھول عموما اپریل کے وسط میں مکمل طور پر کھلنے لگتے ہیں۔
چیری کے کھلنے کے موسم کو جاپانی زبان میں ساکورا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، یہ پھول صرف چند دنوں کے لیے درختوں پر رہتے ہیں، لیکن ان کو معاشی اور ثقافتی لحاظ سے انتہائی اہم اور نیک شگون کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ جاپان میں چیری بلاسم کے اس موسم میں دوست اور اہل خانہ ایک ساتھ جمع ہوتے ہیں اورتحائف کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہی وہ وقت ہے جب اس حیرت انگیز خوبصورتی کا مشاہدہ کرنے کے لئے پوری دنیا کے سیاح جاپان میں جمع ہوتے ہیں۔ پھول کھلنے کے سیزن کی تازہ پیشرفت پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے ، جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے پہلے پھولوں اور موسم کے عروج کی پیش گوئی جاری کررکھی ہے ۔
اس سال ہیروشیما میں سیزن کا آغاز 11 مارچ کو ہوا تھا جو اس سے پہلے کے 2004 کے ریکارڈ سے آٹھ دن پہلے آیا۔ سائنسدانوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور عالمی درجہ حرارت کی یہ صورتحال ان پھولوں کی بقا کو خطرے سے دوچار کرسکتی ہے اور ماحولیاتی نطام پر بھی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 14 hours ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 days ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 5 hours ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 days ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 6 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 5 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 days ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 6 hours ago





