بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات ،احسن اقبال نے حکومتی پالیسیوں پر سوال اُٹھا دیے
لاہور : مسلم لیگ ن رہنما احسن اقبال نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بحالی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نوازشریف بھارت کے ساتھ تعلقات بحال کرتے ہیں تو یہ قومی مفاد کیخلاف ہے لیکن عمران خان کیلئے یہ بالکل درست ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت مسلم لیگ ن کی قیادت کیخلاف جھوٹے مقدمات میں سیاسی انتقام کو جاری رکھے ہوئے ہے جو افسوس کی بات ہے ۔ موجودہ حکمران کے پاس "میں" کے علاوہ کچھ نہیں ہے، اس خود پسندی نے ملک کو تباہ کر دیا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے بھارت سے چینی اور کپاس کی خریداری کے فیصلے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے بھارت سے تجارت شروع کرنے کے پیچھے کیا ہے، یہ قومی مفاد کا سودا کرنے پر آئے ہوئے ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ نواز شریف قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت سے تعلقات کی بات کرتے تھے تو ان کیخلاف نعرے لگائے جاتے تھے ،آج مجاہد ملت مفتی عمران خان صاحب اس بات کا جواب دیں کہ ہواؤں کا رخ کیسے بدل گیا ہے؟؟ کیا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت واپس کر دی ہے؟۔
تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت اپنی معیشت ، کورونا ، معیشت اور خارجہ امور سمیت کسی بھی چیز کو سنبھال نہیں سکے ۔ یہ حکومت کورونا ویکسین کی حفاظت نہیں کر سکی، کہیں اسے ضائع تو کہیں اسے خرد برد کر کے اسے وی آئی پیز کو لگا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت 3 سال بعد بھی وزیر خزانہ تلاش کر رہی ہے جو ملکی سالمیت کیخلاف اقدام ہے،یہ حکومت آج تک ایک بھی منصوبہ سامنے نہیں لا سکی ۔ اس ملک کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے غریب شخص بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر ہیں ، لوگوں کے لئے خوراک کی اشیا ان کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہیں ، اس حکومت کو مزید برداشت کرنا ممکن ہے۔ ہمارے دور میں ملک مسلسل ترقی کرتا رہا لیکن آج ترقی انتہائی حد تک گر چکی ہے ، پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ عمران نیازی نے ملک کو وہ نقصان پہنچایا ہے جو دشمن اربوں ڈالر خرچ کر کے بھی نہ کر سکتا ۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں یکسو ہیں ، پیپلزپارٹی نے ایک سرکاری جماعت سے اتحاد کر کے گھاٹے کا سودا کیا ہے ۔ عمران خان کی آخری اننگز چل رہی ہے کیونکہ ان کا جانا ٹھہر گیا ہے ۔ ملک بچانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ صاف و شفاف انتخابات کروائیں جائیں ۔ مسلم لیگ ن کے پاس معاشی پروگرام، معاشی تجربہ اور معاشی ٹیم بھی ہے ،آج ہر کوئی مسلم لیگ ن کے منصوبوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے ۔ ہماری جدوجہد صرف عمران خان کو نکالنا نہیں بلکہ 73 سال سے جاری میوزیکل چیئر کے کھیل سے نکال کر ملک کو دوبارہ کھڑا کرنا ہے ۔
انہوں نے قومی احتساب بیورو (نیب ) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ نیب صرف سیاسی مخالفین کیخلاف کارروائی کرتی ہے ، شوگر و آٹا مافیا کیخلاف کارروائی کا ناٹک کیا جاتا ہے لیکن نیب کدھر ہے؟ اربوں روپے کے غبن کی تحقیقات ہو جانے کے بعد بھی کس وزیر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 10 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 8 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 13 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 13 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 10 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل



