وزیراعظم کی صدر آذربائیجان سے ٹیلی فون پر گفتگو، سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر مشکور
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آذربائیجان کے صدر الہام حیدر علیوف سے ٹیلی فون پر بات کی اورآذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے فراخدلانہ امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کی جانب سے 2 ملین ڈالر کی امداد کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مون سون کے دوران معمول سے کہیں زیادہ بارشوں کے باعث شدید ترین سیلاب کی زد میں ہے ، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے جانی نقصان کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ذرائع معاش اور انفراسٹرکچر کو بہت نقصان پہنچا ہے ۔
اس کے نتیجے میں متاثرہ لوگوں کو امداد کی فراہمی اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کارروائیاں بہت ہی محدود رہی ہیں۔ وزیراعظم نے توانائی سمیت مختلف شعبوں میں آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان اور آذربائیجان اقوام متحدہ، او آئی سی اور ای سی او جیسے بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ۔
آذربائیجان او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا ایک اہم رکن ہے۔دونوں ممالک کےعوام دینی و ثقافتی وابستگی اور گہرے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 4 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل





